عالمی یوم شماریات کے موقع پر حیدرآباد پریس کلب کے سامنے آگاہی ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عالمی یوم شماریات کے موقع پر حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پاکستان بیورو آف شماریات حیدرآباد ریجن کے سامنے ریجنل شماریات آفیسر عدنان میمن، سید صابر علی شاہ، اورنگزیب، اسسٹنٹ آفیسر شکیل احمد، زمان علی اور دیگر کی قیادت میں ایک آگاہی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس وہ ادارہ ہے جو ملک میں مردم شماری، زرعی مردم شماری اور معاشی مردم شماری کرتا ہے اور ملک میں درست مردم شماری کروا کر حکومت اور عوام کو معلومات فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ادارہ شماریات کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر پالیسیاں بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شماریات کا عالمی دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو عوام اور ملک کے مفاد میں استعمال کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ: لاپتا طالبعلم نذیر بلوچ اور وہاب بلوچ کے اہلخانہ پریس کانفرنس کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251019-08-36