Jang News:
2025-10-21@02:41:39 GMT
سجاول، 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، مجموعی ہلاکتیں 6 ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سجاول تھانے کی حدود میں 2 گروپوں کے درمیان دوبارہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 6 ہو گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او سجاول رحیم بخش کلہوڑو کو معطل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دیر لوئر؛ دہشتگرد تنظیم کے کمانڈر کی گھر میں فائرنگ، دو بھائی اور دو بھابھیاں زخمی
پشاور:دیر لوئر میں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کی فائرنگ سے 2 بھائی اور 2 بھابھیاں زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق لغڑئی میدان میں دہشت گرد کمانڈر انعام اللہ نے فائرنگ کی۔
دہشت گرد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم تلاش جاری ہے۔