2025-10-21@01:52:48 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«بی ایچ وائی اسپتال»:

بی ایچ وائی اسپتال کی جانب سے پنک ربن مہم کے تحت خواتین کیلیے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کیلیے منعقد سیمینار میں شریک خواتین ڈاکٹرز کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-14 کراچی (اسٹاف رپورٹر) بی ایچ وائی اسپتال کی جانب سے پنک ربن مہم کے تحت خواتین کیلیے چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) سے آگاہی کیلیے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں بی ایچ وائی اسپتال کے کنسلٹنٹس سمیت مختلف اسپتالوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ اس ایونٹ کا انتظا می عملہ صرف خواتین پر ہی مشتمل تھا۔ اسی خصوصیت کی بنا پر نہ صرف اہل علاقہ بلکہ دور دراز کے مختلف علاقوں سے خواتین نے شرکت کی۔ کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر زہ گل، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر مالا شاہانی، کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ثمینہ قاضی، کنسلٹنٹ جنرل سرجن ڈاکٹر تنزہ عرفان، کنسلٹنٹ جنرل سرجن ڈاکٹر کائنات ظفر، کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن ڈاکٹر صدف...

ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیابیطس سینٹر اسلام آباد (TDC) ظہیرالدین بابر نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم امتناع کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے عملے کی کارروائی سے اسپتال کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث درجنوں شوگر کے مریض علاج سے محروم ہوگئے اور عملے کو بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ این ایچ اے کے یکطرفہ اقدام نے نہ صرف طبی اصولوں بلکہ انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو بھی مجروح کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بورڈ ممبران طاہر عباسی، آصف شہزاد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہیرالدین بابر نے بتایا کہ ذیابیطس سینٹر نے 2009 میں یہ زمین خریدی اور بعد ازاں...

مریم نواز ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں، شکایات کے انبار، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس کی گرفتاری کا حکم
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں اور ہسپتال کے مختلف وارڈ زکا معائنہ کیا۔ مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں میڈیسن نہ ملنے ،بد نظمی، علاج میں غفلت پر شکایات کے انبار لگا دیے۔ مریضوں نے بار بار میڈیسن باہر سے منگوانے کی شکایت کیں۔ہسپتال کے سٹور میں میڈیسن موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی جارہی تھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایم ایس اور دیگر ذمہ داروں کی حقائق کی پردہ پوشی کی کوشش کرنے پر سخت ایکشن لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ای او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پر...

مریم نواز کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ، سی او ہیلتھ، ایم ایس کو گرفتار اورڈی سی کوچارج چھوڑنے کاحکم
PAKPATTAN: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکپتن ڈی ایچ کیو اسپتال میں مریضوں کی شکایت پر سخت کارروائی کرتے ہوئے سی او ہیلتھ پاکپتن اور اسپتال کے ایم ایس کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرنے اور غفلت کے مرتکب دیگر کئی عہدیداروں کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا جائزہ لیا اور اس دوران مریضوں اور اہل خانہ نے اسپتال میں بدنظمی، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے۔ مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ ادویات موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی...
پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گذشتہ ماہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات کے بعد آج ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور سی او ہیلتھ پاکپتن اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پرمقدمہ درج اور گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں، جہاں مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں بد نظمی ، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے۔مریضوں اور لواحقین کی شکایات پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سی او ہیلتھ پاکپتن اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ نے ساہیوال...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ ادویات ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کے بعد باہر سے دوا منگوائی جا رہی تھی۔ پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت پر ابتدائی رپورٹس تیارپاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایم ایس اور دیگر ذمے داروں نے حقائق پر پردہ پوشی کی کوشش کی۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
کراچی: شہر قائد میں فیروزآباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں واقع ایک رہائشی عمارت کی نویں منزل سے گر کر 13 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا، جسے پولیس نے ابتدائی طور پر پراسرار قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مکہ سینٹر کی نویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا، جہاں سے ایک کمسن بچی نیچے گر گئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متوفیہ بچی کی شناخت عمیرہ دختر جاوید، عمر تقریباً 13 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ تاہم بچی...
ملتان کے نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاؤ کی انکوائری کا فیصلہ آگیا، انکوائری کمیٹی نے وائس چانسلر اور ایم ایس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں غفلت ثابت ہونے پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی کو عہدے سے ہٹانے جبکہ ایم ایس نشتر ہسپتال کا انکریمنٹ روکنے کی سفارش کر دی گئی۔ حکومت پنجاب کے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ ہیلتھ ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نشتر ہسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ سے مریضوں کے ایچ آئی وی وائرس کیس کے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ہسپتال...
عثمان ارشد: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا سی ایم ایچ لاہور آمد,گورنر پنجاب نے پاک فوج کے زخمی غازی افسروں اور جوانوں کی عیادت کی. تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے زخمی افسران اور جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔گورنر پنجاب نےغازیوں کی جرأت ،بہادری کو شاندارخراج تحسین پیش کیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہیں ،ہماری بری ،بحری اور فضائیہ کے سربراہان دشمن پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 گورنر پنجاب کی پاک فوج کے جوانوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کی۔
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ عظمی کاردار، سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، یونیسف عالمی ادارہِ صحت کے نمائندے بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پولیو کی مہم کے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے ہیں۔والدین 5 سال تک کے بچوں کو ہر صورت پولیو ویکسینیشن پلوائیں بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں گے۔پولیو کی جنگ کیخلاف ہمیں ہر صورت کامیاب ہونا ہے۔ اگلے برس پاکستان پولیو فری ملک ہو گا۔جبکہ وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے فیلڈ میں...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا۔ اسپتال انتظامیہ کےمطابق تونسہ میں مزید ایک بچے میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 107 ہوگئی جب کہ اسپتال میں روزانہ بچوں سمیت لوگوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کیا گیا ہے جو ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔ پنجاب میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی ادویات نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا جوائنٹ مشن 7 اپریل سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری...
ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان کے لیے انجیو گرافی مشین خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے علاقے کے عوام کو طبی سہولتوں میں مزید بہتری متوقع ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا کے ترجمان فراز احمد مغل نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجیو گرافی مشین کی خریداری سے ڈی آئی خان کے عوام کو دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں جدید سہولتیں فراہم ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشین کو ڈی ایچ کیو اسپتال کی کیتھ لیب میں نصب کیا جائے گا، جس سے اسپتال کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور مریضوں کو بہتر علاج ملے گا۔ فراز احمد مغل نے اس بات پر زور...