تونسہ میں ایڈز کا پھیلاؤ: مریم نواز نے ایڈز کے سدباب کیلئے آپریشنل پلان طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا۔
اسپتال انتظامیہ کےمطابق تونسہ میں مزید ایک بچے میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 107 ہوگئی جب کہ اسپتال میں روزانہ بچوں سمیت لوگوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کیا گیا ہے جو ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔
پنجاب میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی ادویات نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا
جوائنٹ مشن 7 اپریل سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا، ادھر ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ادویات بھیج دی گئی ہیں لیکن عملہ نہیں پہنچا ہے، اسپتال اسٹاف اور ڈاکٹرز ہی ایچ آئی وی مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں،ایڈز کنٹرول پروگرام کے عملے کے آنے کے بعد الگ وارڈ قائم ہوگا۔
مزید برآں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار
لاہور(نیوز ڈیسک)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخارعلی کا کہنا ہے کہ گندم کی خریداری نجی شعبہ کے ذریعے کی جائیگی۔ پرائیویٹ سیکٹر کو گندم خریداری کیلئے وسائل حکومت پنجاب مہیا کریگی۔
سیکرٹری زراعت افتخارعلی سہو کےمطابق گندم کی خریداری کیلئے فری مارکیٹ کا نظام تمام صوبوں میں رائج ہوچکا ہے۔ حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے مالی تحفظ کیلئے متبادل نظام متعارف کرایا ہے۔
نئےنظام میں پرائیویٹ ادارے، انویسٹرز و ٹریڈرز خریداری کے عمل میں شامل ہوں گے۔ نئے نظام کے تحت چار ماہ تک گندم کو نوٹیفائیڈ گوداموں میں سٹور کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔
ضلعی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں گندم کی فروخت میں سہولت کاری کریں گے۔
نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن،37 ہزار ماہانہ اجرت نہ دینے پر مینجر گرفتار