لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں اور ہسپتال کے مختلف وارڈ زکا معائنہ کیا۔ مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں میڈیسن نہ ملنے ،بد نظمی، علاج میں غفلت پر شکایات کے انبار لگا دیے۔ مریضوں نے بار بار میڈیسن باہر سے منگوانے کی شکایت کیں۔ہسپتال کے سٹور میں میڈیسن موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی جارہی تھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایم ایس اور دیگر ذمہ داروں کی حقائق کی پردہ پوشی کی کوشش کرنے پر سخت ایکشن لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ای او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پر قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ، ساہیوال سے نئے ایم ایس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن تعینات کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ  نے مریضوں اور اہل خانہ سے 50 اور 100 روپے پارکنگ فیس لینے کی شکایت پر پارکنگ کمپنی کے مالک اور انچارج کی گرفتاری کی بھی ہدایت کی۔  پرائیویٹ لیب سے ملی بھگت کرنے پر تین لیب ٹیکنیشن نوکری سے فارغ کرنے اور ملی بھگت پر تین پرائیویٹ لیب سیل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی سی کو محرم الحرام کے بعد چارج چھوڑنے کی ہدایت کی اورہسپتال کے ایکوپمنٹ آڈٹ کا حکم بھی دیا۔  وزیراعلیٰ  نے دفاتر میں اے سی چلنے، وارڈز اور مریضوں کے بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو میڈیسن نہ ملنے پر سخت سرزنش کی۔ مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں میں کوڈ ریڈ اور کوڈ بلیو سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا اور ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف کے موبائل استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات ، ہسپتالوں میں رابطے کے لئے پیجر سسٹم نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ذمہ داروں کو احساس دلانے کے لئے سخت فیصلے ضروری ہیں۔ تمام انکوائریز کے فیصلے ایک ہفتے کے اندر کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈزکا دورہ مختلف وارڈز،سٹور اور لیب کا معائنہ کیا۔  مریم نواز  نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کے پاس جاکر فرداًفرداً مزاج پرسی کی  اور ہسپتال کی انتظار گاہ میں بیٹھے مریضوں اور اہل خانہ سے بات چیت کرکے ادویات کی فراہمی اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سٹور میں دوائیاں موجود ہیں اور پرچی پر لکھ کر میڈیسن باہر سے منگوائی جاتی ہیں۔ 100ارب روپے میڈیسن کے لئے دے رہے ہیں، عوام کو دوائی کیوں نہیں مل رہی؟۔ وزیراعلیٰ  نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مفت ادویات کے لئے اعلان نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔  ٰ مریم نواز  نے کہا کہ کوشش کریں توحالات کا پتہ چل سکتا ہے، ہسپتال کے ایک راؤنڈ میں صورتحال سامنے آگئی۔ ڈی ایچ کیو میں 90 فیصد مریض باہر سے ادویات منگوانے کی شکایت کررہے ہیں۔ درکار مشینری اور آلات پیک پڑے ہوئے ہیں لیکن استعمال میں نہیں لائے جاتے۔  ہسپتالوں اور اداروں میں کام نہ کرنے والے قوم کے اصل ملزم ہیں۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کی کمی نہیں، خدمت کے احساس کا فقدان ہے۔ کیا لوگ  ہسپتالوں میں مرنے کے لئے آتے ہیں؟  مجرمانہ غفلت پر اللہ تعالیٰ کو بھی جواب دینا ہوگا، مجھ سے بچ سکتے ہیں اللہ کی پکڑ سے کیسے بچیں گے۔دوسروں کے بچوں کو اپنی نظر سے دیکھنا سیکھیں۔ قتل کرنے کے لئے ہتھیار ضروری نہیں ہوتے، مجرمانہ غفلت بھی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے۔وزیراعلیٰ  زیرِ صدارت اجلاس کو پیش کردہ انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے ایم ایس اپنی انتظامی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔ ہسپتال کے کنسلٹنٹ اور ڈاکٹرز مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے مناسب وقت نہیں دے رہے تھے۔ ہسپتال میں درکار آلات سٹور میں موجود ہیں، استعمال میں نہیں لائے گئے۔ مریضوں کے علاج میں تاخیر کی وجہ کنسلٹنٹ، ڈاکٹروں اور عملے کی بے حسی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ماہر ڈاکٹررات کے وقت راؤنڈ نہیں لگاتے۔ پیڈز انکوبیٹر موجود ہیں مگر فنکشنل نہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعدو ضوابط پوری طرح فالو نہیں کیے جارہے تھے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کے لئے ایمرجنسی پروٹوکول پر عملدر آمد نہیں دیکھا گیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کریٹیکل کا سٹاف ٹرینڈ نہیںہے مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) پاکپتن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور چیف ایگزیکٹو افسر سی ای او کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سی ای او ہیلتھ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے لے گئی۔مریم نواز نے قومی ٹیم کو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ چیمپئن شپ جیتنا پاکستان بالخصوص خواتین کے کھیلوں کی ترقی کے لئے سنگ میل ہے۔ پاکستان کی بیٹیاں ہر میدان میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کر رہی۔مریم نواز نے قومی ٹیم کو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ چیمپئن شپ جیتنا پاکستان بالخصوص خواتین کے کھیلوں کی ترقی کے لئے سنگ میل ہے۔ پاکستان کی بیٹیاں ہر میدان میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کر رہی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال مریم نواز شریف ہسپتالوں میں مریم نواز نے ہسپتال میں چیمپئن شپ گرفتار کر مریضوں کے ہسپتال کے نے کہا کہ کے مطابق سٹور میں ہدایت کی کے لئے ا سی ای او باہر سے ایم ایس ٹیم کو کا حکم

پڑھیں:

کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی

—فائل فوٹو

نجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں