نشتر ہسپتال ملتان میں ایڈز کا پھیلاؤ، وائس چانسلر اور ایم ایس کی غفلت ثابت
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
ملتان کے نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاؤ کی انکوائری کا فیصلہ آگیا، انکوائری کمیٹی نے وائس چانسلر اور ایم ایس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں غفلت ثابت ہونے پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی کو عہدے سے ہٹانے جبکہ ایم ایس نشتر ہسپتال کا انکریمنٹ روکنے کی سفارش کر دی گئی۔
حکومت پنجاب کے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ ہیلتھ ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نشتر ہسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ سے مریضوں کے ایچ آئی وی وائرس کیس کے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران 25 سے زائد مریضوں میں ایچ آئی وی وی وائرس منتقل ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نشتر ہسپتال ملتان کے شعبہ نیفرولوجی میں زیر علاج ایچ آئی وی کا مریض 40 سالہ شاہنواز انتقال کرگیا تھا، بعد ازاں انکشاف ہوا تھا کہ جس مشین پر اسکا ڈائیلاسز کیا گیا تھا۔
شاہنواز کی موت کے بعد ہی ڈاکٹرز نے ڈائیلاسز کروانے والے دیگر مریضوں کے ٹیسٹس کیے تھے، جن سے مزید 30 مریضوں میں ایچ آئی وی منتقل ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
ڈان نے ہسپتال انتظامیہ کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ مذکورہ واقعہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں پیش آیا تھا لیکن اسے خفیہ رکھا گیا تھا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ذمہ داران کو ایک ہفتے کے اندر اپنے حتمی جواب دوران سماعت پیش کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ حتمی رپورٹ اور کارروائی کے لیے سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جا سکیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نشتر ہسپتال
پڑھیں:
رواں سال خیبرپختونخوا میں قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
خیبرپختونخوا میں رواں سال قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے دو ہزار چوبیس اور دو ہزار پچیس کے دوران سنگین جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق اس ایک سال کے دوران 32 سو سے زائد افراد موت کے گھاٹ اتارے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں جنوری سے اکتوبر کے درمیان قتل کے 2,604 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2025 میں اب تک یہ تعداد بڑھ کر 3,200 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح اقدام قتل کے 2,863 واقعات 2024 میں رپورٹ ہوئے۔ اغواء کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال 934 جبکہ رواں سال اب تک 993 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔