وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، اب بلیک میلنگ کی سیاست نہیں چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ سہیل آفریدی اگر کسی مغالطے میں ہیں تو بہتر ہوگا کہ وہ اس سے باہر نکل آئیں۔

انہوں نے براہِ راست نام لیے بغیر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی دو بڑی جماعتوں نے پھانسی گھاٹ اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، لیکن انہوں نے کبھی 9 مئی جیسے واقعات نہیں کیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں تبدیلی لاتے ہوئے نوجوان رہنما سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرلیا ہے، جس کے بعد جماعت کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی ان کا سب سے پہلا ایجنڈا ہے اور اس کے لیے وہ ہر ممکن کردارا ادا کریں گے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ حلف اٹھانے کے بعد راولپنڈی اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم جیل حکام نے انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی ٹیلیفون کرکے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور مل کر آگے چلنے کا پیغام دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلیک میلنگ کی سیاست سہیل آفریدی طلال چوہدری غلط فہمی وزیر مملکت داخلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلیک میلنگ کی سیاست سہیل ا فریدی طلال چوہدری غلط فہمی وزیر مملکت داخلہ وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز سہیل ا فریدی طلال چوہدری

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت، سہیل آفریدی دباؤ کا شکار

خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں اہم مشاورتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر سابق وزراء کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پختون یار اور سجاد بارکوال کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے سہیل آفریدی کے ساتھ مسلسل رابطے کیے جا رہے ہیں جبکہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں رات گئے تک پارٹی کے اہم رہنماؤں نے سہیل آفریدی سے تفصیلی ملاقاتیں بھی کیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی بھی سہیل آفریدی سے کابینہ کی تشکیل سے متعلق تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں، پارٹی کے بعض حلقے تیمور سلیم جھگڑا کو وزارتِ صحت کے بجائے مشیر خزانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ادھر پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر سمیت کئی رہنماؤں نے بیرسٹر سیف کو کابینہ میں شامل کرنے پر اعتراض اٹھایا ہے، پارٹی کے سینئر حلقوں نے سہیل آفریدی کو تجویز دی ہے کہ کابینہ کی تشکیل کے عمل میں سینئر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ تنظیمی ہم آہنگی برقرار رہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • طلال چوہدری کا سہیل آفریدی کو مشورہ
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی 
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر چیف جسٹس کو خط
  • خیبرپختونخوا: نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت، سہیل آفریدی دباؤ کا شکار
  • وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والا ٹی ایل پی کارکن گرفتار
  • سب سے پہلے پاکستان اور باقی چیزیں اس کے بعد ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • سہیل آفریدی کی جیل میں بانی سے ملاقات نہ ہوئی، خیبرپختونخوا حکومت لٹک گئی
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پرروک دیا گیا
  • گورنر نے سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبرپی کے کا حلف لے لیا‘ انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست خارج