Islam Times:
2025-12-05@08:37:02 GMT

غزہ میں جنگی جرائم کیخلاف ہیومن رائٹس واچ کا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

غزہ میں جنگی جرائم کیخلاف ہیومن رائٹس واچ کا احتجاج

ہیومن رائٹس واچ کے فلسطینی امور کے ڈائریکٹر نے غاصب صیہونی رژیم اور غزہ کے بارے دوغلے معیار کو ختم کرنیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے امور میں ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے غاصب صیہونی رژیم اور غزہ کے حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے اختیار کردہ دوغلے معیار کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں عمر شاکر کا کہنا تھا کہ اسرائیل، قابض رژیم ہونے کے طور پر، اپنے تمام فوجیوں و افسروں کے ہر قسم کے جنگی جرائم کا مکمل ذمہ دار ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ افراد جو فوجیوں کو حکم دیتے ہیں وہی ان کی مجرمانہ ذمہ داری (Criminal liability) بھی اپنی گردن پر اٹھاتے ہیں۔ اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے عمر شاکر نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے غزہ کے حوالے سے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے تاہم غزہ میں انصاف و احتساب کے حصول کے راستے ہنوز باقی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی میں ’’سن ڈاگ‘‘ کا دلکش نظارہ 

کراچی (نیٹ نیوز) شہر قائد میں گزشتہ صبح سن ڈاگ کا دلکش نظارہ کیا گیا۔ سن ڈاگ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے جس کو پار ہیلیا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مظہر سورج سے تقریباً 22 ڈگری کے فاصلے پر دِکھائی دیتے ہیں۔ سن ڈاگ ایک قدرتی بصری مشاہدہ ہے جس کے دوران سورج کے اردگرد رنگ برنگی روشنی اور جھلملاتے دھبے دکھائی دیتے ہیں۔ اوپری فضا (اپر ایٹماسفیئر) کے سرد حصے میں برف کے باریک کرسٹل بننے کے سبب سن ڈاگ کا قدرتی عمل رونما ہوتا ہے۔ سورج کی روشنی کرسٹل پر پڑ کر منعکس ہوتی ہے، جس سے سورج کے دونوں طرف رنگین روشنی کے دھبے دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شواہد موجود ہیں کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، انتونیو گوتریس
  • اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم کے شواہد موجود ہیں، انتونیو گوتریس
  • رشتوں کا انتخاب
  • صیہونی حکمران ہر گز لبنانی عوام کو جھکنے پر مجبور نہیں کر سکتے، حزب اللہ لبنان
  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ریاست اور قومی ہیروز کیخلاف ایوان میں ہرزہ سرائی پر پابندی عائد کردی
  • صادق آباد احتجاج؛ علیمہ خان کیخلاف کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی
  • ملکی اور عالمی منڈی میں حلال خوراک کی فراہمی کا گیم چینجر منصوبہ
  • کراچی میں ’’سن ڈاگ‘‘ کا دلکش نظارہ 
  • ایمنسٹی نے سوڈانی فوج کے زمزم کیمپ پر خونریز حملے کو جنگی جرائم قرار دے دیا
  • جماعت اسلامی بلدیاتی ایکٹ کیخلاف 7 دسمبر کو احتجاج کرے گی، ضیاالدین انصاری