پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت عالمی مالیاتی ادارے سے حکومت کو 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر معاہدہ طے پا چکا ہے جس کے تحت پاکستان کو 1.
(جاری ہے)
عالمی مالیاتی ادارے نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان میں افراطِ زر کو 5 سے 7 فیصد کے دائرے میں رکھنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، سٹیٹ بینک سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کو سرکلر ڈیبٹ میں کمی، بجلی کے نقصانات کم کرنے اور تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ زرعی شعبے میں حکومتی مداخلت کم کرنے، پیداوار بڑھانے اور عالمی تجارت کے فروغ کے لیے نئی ٹیرف پالیسی اپنانا ہوگی، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کرنے، آبی وسائل کے بہتر استعمال اور توانائی اصلاحات کے تسلسل پر بھی زور دیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن پاکستان میں سیلاب کے نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور حکومتِ پاکستان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی ایم ایف پاکستان کا ارب ڈالرز کے تحت گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف اور صومالیہ کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اس نے صومالیہ کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے کر لیا ہے جس کا مقصد ایکسٹینڈڈ کریڈٹ فیسیلٹی (ای سی ایف) پروگرام کے تحت چوتھے جائزے کی تکمیل ہے۔ معاہدہ 16 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والی بات چیت کے بعد طے پایا جس کی قیادت صومالیہ کے لیے آئی ایم ایف مشن چیف ران بی نے کی۔معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے مشروط ہے، جس کے بعد صومالیہ کو 3 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ غیر ملکی امداد میں کٹوتیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور اصلاحاتی کوششوں کی حمایت کے لیے صومالیہ 4 کروڑ ڈالر کی اضافی مالی معاونت کی درخواست کی ہے۔