واشنگٹن:

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے اور مارکیٹ کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا ہے، افراطِ زر میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، جو معیشت کے لیے مثبت اشارے ہیں۔

تاہم ادارے نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ 70 لاکھ افراد اور ایک ہزار اموات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعمیری مذاکرات جاری ہیں، اور اسٹاف لیول معاہدہ اسی ہفتے متوقع ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت 1.

2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔

وزیر خزانہ نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان رواں سال کے اختتام سے پہلے پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرے گا۔

انہوں نے قومی ایئر لائن اور تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں پیش رفت کا بھی ذکر کیا، اور بتایا کہ یورپ و برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے بعد پانچ سرمایہ کار گروپس نے قومی ایئر لائن میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف

پڑھیں:

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

ویب ڈیسک:پاکستان کے لیے معاشی میدان سے اچھی خبر آگئی، پاکستان اور  عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔

 آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے۔

 آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا کہ  آئی ایم ایف کی معاونت سے جاری توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کا اقتصادی پروگرام بتدریج استحکام اور مارکیٹ اعتماد کی بحالی کی جانب گامزن ہے۔

ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ

 بیان میں کہا گیا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد پہلی بار سرپلس میں رہا، مالی توازن پروگرام ہدف سے بہتر رہا، افراط زر قابو میں ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان کی معاشی نمو 3.25 سے 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

   آئی ایم ایف نے پاکستان کے ماحولیاتی اصلاحات کے پروگرام کو بھی سراہا۔ بیان میں کہا گیا کہ حالیہ سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا، ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں، فصلوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔

ماہرہ خان کا طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی کا عندیہ

 آئی ایم ایف نے اعلامیے میں کہا کہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع اصلاحات اور پالیسیوں پر تسلسل کے ساتھ عمل درآمد ضروری ہے۔

 آئی ایم ایف نے اعتراف کیاکہ حکومت توانائی کے شعبے کی پائیداری، مالی نظم و ضبط اور ساختی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

  اس سے پہلے وزیر خزانہ سینٹر  محمد اورنگ زیب نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری ہیں۔

ڈیلی ویجرزکی تنخواہوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان پہلا گرین پانڈا بانڈ رواں سال کے اختتام سے قبل جاری کرے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ قوی ائیر لائن اور  3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت پر پیش رفت ہوئی ہے۔ یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی سے قومی ائیر لائن سرمایہ کاروں کے لیے پُرکشش ہے۔ پانچ گروپس نے قومی ائیر لائن کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Currency Exchange Rate Tuesday October  14, 2025

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا
  • آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا
  • پاکستان اور آئی ایم ایف میں 1.2 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ طے
  • پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا،آئی ایم ایف
  • ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
  • آئی ایم ایف اور صومالیہ کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا
  • آئی ایم ایف سے رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاجائے گا، محمد اورنگزیب
  • ٓئی ایم ایف سے رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاجائے گا، محمد اورنگزیب
  • آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے لیے رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ ہو سکتا ہے، وزیر خزانہ