ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت قریباً ایک ارب ڈالر ملیں گے، جبکہ آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی تھی کہ رواں ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائےگا، جس کے بعد اگلی قسط جاری کی جائےگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) اور 1.
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ برس جولائی میں 3 سالہ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر اتفاق رائے ہوا، جس کے نتیجے میں ملک کو خاطر خواہ مالی ریلیف حاصل ہوا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانا، مالی نظم و ضبط بہتر کرنا اور پائیدار و جامع اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھنا تھا۔
مزید برآں مئی میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری دی تھی تاکہ ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ تاہم اس رقم کی فراہمی کو ای ایف ایف پروگرام کے جائزوں کی کامیاب تکمیل سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ طے پاکستان ملکی معیشت وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ طے پاکستان ملکی معیشت وی نیوز اسٹاف لیول معاہدہ طے ئی ایم ایف کے ا ئی ایم ایف ارب ڈالر کے کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) اور پاکستان کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) کے تحت دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے پہلے جائزے پر اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سیلاب زدہ معیشت کا جائزہ، آئی ایم ایف مشن 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت اور 20 کروڑ ڈالر ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کا معاشی پروگرام میعاری استحکام کو مضبوط کر رہا ہے اور مارکیٹ کے اعتماد کی بحالی میں مدد دے رہا ہے، جبکہ مالی سال 2025 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی معاشی شرحِ نمو ہدف سے کم رہے گی، آئی ایم ایف کی پیشگوئی
آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی بہتر سمت میں جا رہی ہے اور اصلاحاتی اقدامات سے پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔
ا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف اسٹاف سطح کا معاہدہ پاکستان