data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور:بانی تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کی باضابطہ تصدیق کے بعد وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں جاری سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے عہدے میں تبدیلی کریں۔

 اسی حکم کے تحت عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہٹانے اور سہیل آفریدی کو نئے وزیرِاعلیٰ کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا، جس کی تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھی کی۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پی کے-70 سے پہلی بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ سہیل آفریدی ماضی میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے پی کے صدر رہے اور موجودہ صوبائی حکومت میں وزیر برائے ہائر ایجوکیشن سمیت وزیرِاعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے اپنے استعفے کے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور وہ عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وہ نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کریں گے اور صوبائی مفاد میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، میں پارٹی کے احکامات پر عمل کرنے کا پابند ہوں۔

احتیاطی طور پر صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عبوری دور میں اداروں کی کارکردگی متاثر نہ ہونے دیں جبکہ نئے وزیراعلیٰ کی باقاعدہ حلف برداری اور صوبائی کابینہ میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے باضابطہ اعلانات جلد متوقع ہیں۔

خیال رہےکہ  سیکریٹری جنرل تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان نے کے پی میں فوج پر آج بڑے حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ علی امین گنڈا پور اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں انہیں وزیراعلیٰ کے عہدے پر مزید نہیں رہنا چاہیے،  عمران خان کے مطابق کے پی میں صورتحال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ قابو سے باہر ہے اور علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا دینا بہتر ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور سہیل آفریدی

پڑھیں:

قیدیوں سے ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ پنجاب ملوث نہیں، عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کے خط پر جواب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی تعلق نہیں، اور وزیراعلیٰ کبھی بھی کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بیان سہیل آفریدی کے خط کے جواب میں دیا اور کہا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرنٹنڈنٹ ہی اس معاملے میں حتمی اتھارٹی رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں دو دن ملاقاتیں ہوتی ہیں، اور اب تک ان کے وکلاء اور فیملی کے افراد سے مجموعی طور پر چار سو بیس اور ایک سو نواسی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جبکہ بشری بی بی کے اہلخانہ کی ملاقاتیں اس سے الگ ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نو مئی کے سزا یافتہ مجرمان کے ساتھ جلسے کرتے ہیں اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کی تعلیم دینے سے پہلے سہیل آفریدی کو خود قانون کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے علاقے میں منشیات کے کارخانے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اختیار ولی کا الزام
  • عمران خان کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ کے پی
  • قیدیوں سے ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ پنجاب ملوث نہیں، عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کے خط پر جواب
  • ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق نے دینے ہیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے دہشتگرد ہے، سہیل آفریدی
  • نومبر میں کچھ، دسمبر میں بہت کچھ ہونے والا ہے، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات روکنے پر شدید تنقید
  • عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیراعلیٰ کے پی نے مریم نواز کو باضابطہ خط لکھا دیا
  • سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط
  • عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیر اعلیٰ کے پی نے مریم نواز کو باضابطہ خط لکھا دیا