خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہٹاکر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کی ہدایت کردی جس پر علی امین گنڈا پور نے خود وزات اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔
سہیل آفریدی کون ہیں؟
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہ چکے ہے۔
سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔
اس کے علاوہ، سہیل آفریدی علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں بحثیت معاون خصوصی برائے موصلات ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔
تاہم، گزشتہ ہفتے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بنایا گیا تھا، وہ پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور سہیل ا فریدی کو
پڑھیں:
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کی پابندی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی ائی کے اہلِ خانہ کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات کیلئے روکا گیا، سابق وزیر اعظم کی بہنوں سے بدسلوکی کی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو سڑک پر بٹھایا گیا۔ یہ اقدام غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں پنجاب حکومت سے فوری عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں سہیل آفرہدی نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مریم نواز سے جیل و پولیس کو واضح ہدایات دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ سہیل آفریدی نے خط میں لکھا کہ ملاقاتوں کیلئے باوقار اور قانونی نظام قائم کیا جائے، بانی پی ٹی ائی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ امید ہے پنجاب حکومت فوری ایکشن لے گی۔