وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعظم آزاد کشمیر کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
آزاد کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ فوٹو پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق قریبی رفقا سے مشاورت کی ہے۔
آزاد کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر پیپلز پارٹی کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، حکومتی کمیٹی کے اراکین کے مطابق آزاد کشمیر میں چند روز قبل ہوئےحالات تاریخ میں پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے۔
ارکان سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، ان کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے، تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں، یہ آزاد کشمیر کے عوام اور جمہوریت کی جیت ہے۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثناء اللّٰہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار یوسف، طارق فضل چودھری، احد چیمہ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کے کرتے رہیں گے
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وزیراعظم کا آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں : وزیراعظم پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے : وزیراعظم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں