Islam Times:
2026-07-24@05:39:26 GMT

اسپین کے وزیراعظم کا غزہ میں نسل کشی بند کرنیکا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

اسپین کے وزیراعظم کا غزہ میں نسل کشی بند کرنیکا مطالبہ

یاد رہے کہ اس سے قبل ہسپانوی وزیراعظم غزہ قتل عام پر اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کرنے کا بیان دے چکے ہیں جبکہ حال ہی میں اسپین نے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی بھی روک دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ غزہ جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر اسپین کے وزیراعظم نے اپنی ایکس پوسٹ میں اسرائیل سے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری روکے۔ وزیراعظم پیڈرو نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، جبکہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ہسپانوی وزیراعظم غزہ قتل عام پر اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کرنے کا بیان دے چکے ہیں جبکہ حال ہی میں اسپین نے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی بھی روک دی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل کو کرنے کا

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم