کشمیری عوام کی امنگوں کیمطابق انکی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اُٹھاتے رہیں گے؛ وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا.
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔
وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کیلئے کوششوں کی پزیرائی کی، کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں.
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
شہباز شریف نے کہاکہ پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی انکے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے. انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے۔ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق انکی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے.
ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان شریک تھے.
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف رہیں گے نے کہا
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف ملائیشیا پہنچ گئے
ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم پاکستان ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔ اس کے علاوہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔