طارق فضل چودھری(فائل فوٹو)۔

وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں، یہی تاریخ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی دہرائی جا رہی ہے۔  

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ہٹانے، عدم اعتماد یا استعفے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ 

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کا وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تذکرہ نہیں ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے استعفے یا ہٹائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد برقرار رہے گا، وزارتیں نہ لینے کے باوجود پیپلز پارٹی کا تعاون انکی جمہوریت پسندی ہے، عدم اعتماد کی سیاسی مخالفین کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ 

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز روز ملک کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں، اتحاد میں شامل جماعتیں حالات کی نزاکت کے پیش نظر حمایت کر رہی ہیں۔ 

وفاق وزیر برائے پارلیمانی امور کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی 11 شہادتیں ہوئی ہیں، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو لکھ کر دیا کہ وعدوں کو پورا کیا جائے گا، احتجاج پُر تشدد مظاہروں میں تبدیل ہوئے تو وزیر اعظم نے مذاکرات کا فیصلہ کیا۔ 

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بھارت کی آزاد کشمیر میں پُرتشدد حالات دیکھنے کی خواہش پوری نہیں ہوئی، پر امن معاہدے پر وزیراعظم نے مذاکراتی ٹیم کو شاباش دی۔ 

انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے، باہمی اختلاف دونوں پارٹیوں کی قیادت کی سطح پر حل ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری نے کہا انھوں نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کی تصدیق، شیخ وقاص اکرم کا بیان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرٹیکل 10 اور آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بشریٰ بی بی کو بھی بانیٔ پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جا رہا۔ اِن کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی 7 مرتبہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے، منتخب وزیرِ اعلیٰ کو روک کر صوبےکی تذلیل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عورت کو نعرے نہیں حقوق چاہئیں،خواتین بیدار ہو گئیں،ڈاکٹر حمیرا طارق
  • خالد خورشید قابل اور دلیر تھا لیکن خود کو نقصان پہنچایا، رحمت خالق
  • سہیل آفریدی کے دعوے حقیقت سے عاری ہیں، طارق فضل چوہدری
  • عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کی تصدیق، شیخ وقاص اکرم کا بیان
  • اہل کراچی کیلیے ای چالان برقرار؛ صوبائی وزیر نے جرمانوں میں کمی کا امکان مسترد کردیا
  • افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے مسلسل استعمال ہو رہی ہے، طالبان روکیں: دفتر خارجہ
  • کسی تیسرے ملک کی ضرورت نہیں، مذاکرات کی لبنانی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ کا مثبت جواب
  • جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا: عظمیٰ بخاری
  • ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ کی مشہور لڑکی میٹرک میں تین بار فیل
  • دیرینہ مسئلہ کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازعہ ہے، چوہدری انوارالحق