متاب جموں و کشمیر کی نویں کارگاہ "مطلع الفجر" سرینگر میں کامیابی سے اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
کارگاہ میں وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں نے شرکت کی، پروگرام کا مقصد دینی شعور کی بیداری، اخلاقی تربیت اور فکری بالیدگی کو فروغ دینا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
متاب جموں و کشمیر کا نویں کارگاہ مطلع الفجر سرینگر میں کامیابی سے اختتام پذیر

اسلام ٹائمز۔ دینی ادارہ "متاب جموں و کشمیر" کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لئے 9ویں تین روزہ مرکزی کارگاہ "مطلع الفجر" تا 5 اکتوبر 2025ء کو امام بارگاہ الزہراء (س) باغ زینب شالیمار سرینگر میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ کارگاہ میں وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں نے شرکت کی، پروگرام کا مقصد دینی شعور کی بیداری، اخلاقی تربیت اور فکری بالیدگی کو فروغ دینا تھا۔ تین روزہ کارگاہ کی نشستوں میں مختلف علمی و فکری دروس، گروہی مباحثے اور تربیتی سیشنز منعقد ہوئے۔ علماء کرام مولانا حکیم سجاد، مولانا امجد علی، مولانا بلال علی، مولانا الطاف حسین، مولانا عمران حسین، مولانا کفایت حسین انصاری اور مولانا سید فیاض باقر حسینی نے نوجوانوں کو دینی و تربیتی رہنمائی فراہم کی۔ اسی سلسلے میں تاریخی شالیمار باغ میں "ڈرگ و منشیات سے بچاؤ" کے عنوان سے خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں طلباء نے اپنے خیالات پیش کئے اور منشیات کے خلاف جدوجہد کا عزم کیا۔ کارگاہ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے ناسور پر ماہرِ نفسیات جناب فِدا حسین نے گفتگو کرتے ہوئے منشیات کے بڑھتے خطرات پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو اس سے بچاؤ اور مقابلے کے عملی طریقے بتائے۔کارگاہ میں وادی کشمیر کے معروف فزیکل ٹرینر برادر رضوان ملک بھی شریک رہے جنہوں دو دن مارنگ سیسشن میں نوجوانوں کی فزیکل فٹنس پر زور دیا اور اس کے کئی سارے عملی پہلو سے نوجوانوں کو روشناس کرایا۔ اختتامی تقریب میں مہمانانِ خصوصی، اساتذہ کرام اور اوقافِ امامیہ کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے تاثرات میں اس فکری و تربیتی کارگاہ کے تسلسل کی خواہش ظاہر کی، اساتذہ کرام نے بھی نوجوانوں کی فکری تربیت کے لئے اس کارگاہ کے طریقہ کار کو بہترین عملی نمونہ قرار دیا، ادارہ اوقاف کی نمائندگی کرتے ہوئے حاجی مہدی نے اپنے ثاثرات میں اس دینی و تربیتی کوشش کو سراہا اور امام بارگاہ الزہراء (س) کی جانب سے مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ادارہ متاب کے سربراہ مولانا بشیر احمد بٹ نے فکر و شعور کی تربیت کو کارگاہ کا بنیادی ہدف قرار دیتے ہوئےکہا کہ مقصد صرف درس و تدریس نہیں بلکہ ظہورِ امامِ زمانہ (عج) کے ناصرانہ کردار کے لئے ذہن و دل کی تربیت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی فکری تربیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے والدین اور سماجی تنظیموں سے تعاون کی اپیل کی۔ آخر میں شرکاء و طلباء میں اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ امام بارگاہ کی انتظامیہ کی خلوص و بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے ادارہ متاب نے شکریہ ادا کیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کارگاہ میں کے لئے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔