لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ بی ایچ یو محکمہ کی شہہ رگ ہے اس کی بہتری کے لئے تمام وسائل فراہم کیے جائیں، پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ کئیر ہسپتالوں میں تمام سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےپاپولیشن ہائوس کے کمیٹی روم میں روڈ میپ ٹیم ساتھ صحت کے شعبہ میں متعارف اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ عمران نذیر نے محکمہ صحت و آبادی کے مختلف پروگرامز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی فراہمی اور ایچ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ اجلاس میں ایچ پی وی اور خسرہ کی ویکسین مہم کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مناواں ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسیلیٹی ہے اس ہسپتال میں کیتھ لیب کے قیام کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے محکمہ صحت و آبادی کے زیر انتظام تمام ہسپتالوں میں ایچ آر کافوری آڈٹ کروانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اضافی سٹاف لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں لایا جائے تاکہ بہترین ہیلتھ سروسز کو یقینی بنایا جا سکے۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی نے انسداد خسرہ مہم کو انسداد پولیو مہم کی طرز پر شروع کیا جائے اور انسداد خسرہ مہم میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کو بھی شامل کیا جائے۔ اس مہم میں نرسری پلے گروپ کے بچوں کی ویکسینیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے حکومت کے حفاظتی پروگرامز عوام کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھ کر شروع کیے گئے ہیں، عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی مریم نواز کی ترجیح ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہسپتالوں میں انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس، پولیس ریسپانس یونٹ اور ڈولفن فورس کے اہلکار دن بھر پٹرولنگ کریں گے تاکہ انتخابی عمل محفوظ اور پرامن ہو۔ چار سو آٹھ پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور ایک ہزار 32 اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔
سیف سٹی ہیڈکوارٹر سے انتخابی عمل کی براہِ راست مانیٹرنگ کی جائے گی، جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہوں گے۔ حکام نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ضمنی انتخابات شفاف اور منظم طریقے سے مکمل ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد کو کراچی جیسی جدید سہولیات فراہم کرینگے، وزیر بلدیات سندھ
  • محکمہ ریلوے کی مزید 11ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے تیاریاں مکمل
  • قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات
  • اہل کراچی کیلیے ای چالان برقرار؛ صوبائی وزیر نے جرمانوں میں کمی کا امکان مسترد کردیا
  • پشاور:ـوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • بچوں کے عالمی دن پر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں پروقارتقریب کاا نعقاد
  • پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی بنائی جا رہی ہے: مریم اورنگزیب
  • خیبرپختونخوا میں اسمال ڈیمز سے متعلق اجلاس کا انعقاد
  • بھارت بھر میں کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، سجاد لون
  • وزیر تعلیم پنجاب نے بچوں کے عالمی دن پر اپنے عہدے کا چارج طالبعلم کو سونپ دیا