آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے۔

اس سے پہلے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ اسی ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ 

ای ایف ایف پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان پہلا گرین پانڈا بانڈ رواں سال کے اختتام سے قبل جاری کرے گا۔

قوی ایئر لائن اور تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت پر پیش رفت ہوئی ہے۔

یورپ اور برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی سے قومی ایئر لائن سرمایہ کاروں کے لیے پُرکشش ہے، پانچ گروپس نے قومی ایئر لائن کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایم ایف

پڑھیں:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) اور پاکستان کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) کے تحت دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے پہلے جائزے پر اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سیلاب زدہ معیشت کا جائزہ، آئی ایم ایف مشن 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت اور 20 کروڑ ڈالر ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کا معاشی پروگرام میعاری استحکام کو مضبوط کر رہا ہے اور مارکیٹ کے اعتماد کی بحالی میں مدد دے رہا ہے، جبکہ مالی سال 2025 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معاشی شرحِ نمو ہدف سے کم رہے گی، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی بہتر سمت میں جا رہی ہے اور اصلاحاتی اقدامات سے پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔
ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایم ایف اسٹاف سطح کا معاہدہ پاکستان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا
  • آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا
  • پاکستان اور آئی ایم ایف میں 1.2 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ طے
  • معاشی استحکام کی جانب اہم قدم، پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا
  • ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
  • آئی ایم ایف اور صومالیہ کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا
  • آئی ایم ایف سے رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاجائے گا، محمد اورنگزیب
  • ٓئی ایم ایف سے رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاجائے گا، محمد اورنگزیب
  • آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے لیے رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ ہو سکتا ہے، وزیر خزانہ