لاہور ہائیکورٹ نے دو منشیات سمگلروں کی عمر قید کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو منشیات سمگلروں کی عمر قید کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،اسپیشل پراسیکیوٹر اے این ایف حماد اکبر ولانہ نے عدالت کو بتایا کہ مجرم محمد اسلم اور ظہیر احمد کے خلاف اے این ایف تھانہ سیالکوٹ نے مقدمہ درج کیا تھا،جس میں 1,222 کلوگرام چرس برآمد کی گئی،پراسیکیوشن کے مطابق فرانزک رپورٹ مثبت آئی جبکہ ملزمان نے تحقیقات میں الزامات سے انکار نہیں کیا،اسپیشل عدالت نے 9 مارچ 2021 کو دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، دو رکنی بنچ نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔