data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ ایران ایئر نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طورپرہفتہ وارایک پرواز مشہد اور لاہور کے درمیان آپریٹ ہوگی۔

 پروازوں سے مشہد سے لاہور کے درمیان فضائی رابطہ بحال ہوجائے گا۔ 29اکتوبر سے ہفتہ وار پرواز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیرین ایئر کو 2 ہفتے کے لیے مشروط فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی، ایئرلائن جدہ سے مسافروں کو واپس لائے گی۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ سیرین ایئر اجازت صرف جدہ میں پھنسے مسافروں کو وطن واپس لانے کیلئے دی گئی ہے، سیرین ایئر جدہ میں پھنسے طیارے کو بھی وطن لاسکے گی، سیرین ایئر کو ملک سے بیرون ملک فلائٹ آپریشن کی اجازت نہیں ہوگی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریگولیٹری قوانین کی خلاف ورزی پر سیرین ایئر کا ایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ معطل کیا تھا۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فلائٹ آپریشن سیرین ایئر

پڑھیں:

صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے، غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان

صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے، غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز

قاہرہ (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل سے ہوتے ہوئے اب مصر پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال صدر السیسی نے کیا۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے خود ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
جہاں سے دونوں رہنما شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ثالثوں کی موجودگی میں غزہ جنگ بندی پر فریقین کے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بعد اب غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔
صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ بھی شروع ہوچکا کیوں کہ پہلا اور دوسرا مرحلہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن مذاکرات میں مصری صدر السیسی کے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکا مصری صدر کے ساتھ ہے اور مکمل تعاون کرے گا۔امریکی صدر نے نے ایک بار پھر اپنی پالیسی واضح کی کہ اب وقت آگیا کہ فلسطینی تشدد اور تصادم کی راہ چھوڑ کر اپنے عوام کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں۔ ہم غزہ کی تعمیر میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔مصری صدر نے بھی اپنے امریکی ہم منصب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ بندی آپ ہی کی وجہ سے ممکن ہوپائی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ ٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات پاک فوج نے برطانوی کیمبرین پیٹرول2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12جوانوں کی نماز جنازہ ادا،فیلڈ مارشل، وفاقی وزراکی شرکت خیبرپختونخوا کے وزیراعلی دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی وجہ سے وزارت سے گئے، عظمی بخاری ن لیگ اور جے یو آئی نے کے پی اسمبلی میں نئے وزیراعلی کے انتخابی عمل کوغیرآئینی قراردیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایران میں دو فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں طویل قید
  • ایران میں 2 فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں قید کی سزائیں
  •  ایران ائیر کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ
  • گریٹ گیم میں پھنسے پاکستان اور افغانستان
  • صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے، غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان
  • ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، “اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے”، عباس عراقچی
  • کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں،حنیف عباسی
  • آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل
  • انتظامی معاملات، 10 پروازیں منسوخ، ایک کی متبادل لینڈنگ، 40 میں تاخیر