صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے، غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے، غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز
قاہرہ (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل سے ہوتے ہوئے اب مصر پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال صدر السیسی نے کیا۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے خود ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
جہاں سے دونوں رہنما شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ثالثوں کی موجودگی میں غزہ جنگ بندی پر فریقین کے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بعد اب غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔
صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ بھی شروع ہوچکا کیوں کہ پہلا اور دوسرا مرحلہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن مذاکرات میں مصری صدر السیسی کے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکا مصری صدر کے ساتھ ہے اور مکمل تعاون کرے گا۔امریکی صدر نے نے ایک بار پھر اپنی پالیسی واضح کی کہ اب وقت آگیا کہ فلسطینی تشدد اور تصادم کی راہ چھوڑ کر اپنے عوام کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں۔ ہم غزہ کی تعمیر میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔مصری صدر نے بھی اپنے امریکی ہم منصب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ بندی آپ ہی کی وجہ سے ممکن ہوپائی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ ٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات پاک فوج نے برطانوی کیمبرین پیٹرول2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12جوانوں کی نماز جنازہ ادا،فیلڈ مارشل، وفاقی وزراکی شرکت خیبرپختونخوا کے وزیراعلی دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی وجہ سے وزارت سے گئے، عظمی بخاری ن لیگ اور جے یو آئی نے کے پی اسمبلی میں نئے وزیراعلی کے انتخابی عمل کوغیرآئینی قراردیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمن کی مداخلت پر حکومت اور مذہبی جماعت کے مذاکرات شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پنجاب میں جاری مذہبی جماعت کے احتجاج کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی حکومت کے نمائندے رانا ثناء اللہ سے رابطہ کیا ہے، اور معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر مولانا فضل الرحمان نے تشویش کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات تصادم کے متحمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی معاملہ کو افہام و تفہیم کے ذریعے سلجھایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے دونوں حکومتوں پر زور دیا کہ احتجاجی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے اور سخت کارروائیوں سے اجتناب کیا جائے۔
ادھر اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی مداخلت کے بعد مذہبی جماعت اور حکومت کے درمیان ابتدائی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ دوسری جانب مظاہرین کا قافلہ مریدکے پہنچ چکا ہے جہاں شرکا آج رات قیام کریں گے۔