ٹرمپ کی تقریر کے دوران اسرائیلی ارکان اسمبلی کی فلسطین کے حق میں نعرے بازی؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی پارلیما ’’کنیسٹ‘‘ سے اپنے تاریخی خطاب کے دوران غیر متوقع طور پر شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمان میں بے مثال ہنگامہ آرائی اُس ہوئی جب دو ارکانِ اسمبلی نے امریکی صدر کی تقریر کے دوران اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف اور فلسطین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
ارکان اسمبلی کے نعروں سے اسمبلی گونج اُٹھی اور اس احتجاج نے اسمبلی سیشن کو ہلا کر رکھ دیا جس پر امریکی صدر کو اپنی تقریر روکنا بھی پڑی۔
ٹرمپ کی تقریر کے دوران عرب رکنِ پارلیمنٹ 50 سالہ ایمن عودہ اور 60 سالہ یہودی نژاد رکن عوفر کاسف نے اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہو کر ’’فلسطین کو تسلیم کرو! قبضہ ختم کرو! کے نعرے لگائے۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں ارکان کو اسمبلی ہال سے باہر نکال دیا جب کہ ایوان میں کچھ لمحوں کے لیے شدید شور اور افراتفری پھیل گئی۔
خیال رہے کہ ایمن عودہ (حداش اتحاد کے عرب رہنما) نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ نیتن یاہو اور امریکا کی منافقت بے نقاب کرنی ہے۔ حقیقی امن فلسطینی ریاست کے بغیر ممکن نہیں۔
اسی طرح عوفر کاسف (حداش اتحاد کے یہودی رہنما) نے بھی کھل کر اظہار کیا تھا کہ نسل پرستی اور قبضے پر مبنی امن قابلِ قبول نہیں۔ ہمیں انصاف چاہیے، خاموشی نہیں!
Trump speech was just interrupted by Arab-Israeli Knesset member Ayman Odeh.
He interrupted Trump, screaming “sharmouta!”
Pretty funny, and fitting. pic.twitter.com/c2NOpDtX2Y — intogrey (@intogreyx) October 13, 2025
سیاسی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ احتجاج جنگ بندی کے بعد کے حقیقی سیاسی بحران کا مظہر ہے۔ اسرائیلی معاشرے میں فلسطینی ریاست کے معاملے پر شدید تقسیم برقرار ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
میکسیکو کی صدر کو عوامی مقام پر جنسی ہراسانی کا سامنا، کلاڈیا شینبام کا دلچسپ ردعمل، ویڈیو وائرل
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام کو عوامی واک کے دوران ایک شخص نے چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلاڈیا میکسیکو سٹی میں اپنے حمایتیوں کے ایک گروپ سے بات کر رہی تھیں کہ اتنے میں ایک شخص پیچھے سے آتا ہے، اپنے ہاتھ کلاڈیا کے جسم پر رکھتا ہے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کرتا ہے۔
CRAZY moment man GROPES Mexico’s President Claudia Sheinbaum
Then TRIES to kiss her before security finally wakes up
How was security THIS slow to react? pic.twitter.com/vaECXy0bCW
— RT (@RT_com) November 4, 2025
شینبام نے اس شخص کو پیچھے دھکیل دیا اور ان کے معاون نے فوری مداخلت کی۔ ریاستی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے متعلقہ یونٹ کے حوالے کر دیا جو ایسے جرائم کی تحقیقات کرتا ہے۔
میکسیکو کی صدر شینبام نے واقعے کے بعد شکایت درج کرائی ہے اور خواتین کے تحفظ کے لیے ایک قومی مہم چلانے اور متعلقہ قوانین کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ جنسی ہراسانی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
ایک نیوز کانفرنس کے دوران کلاڈیا نے کہا کہ ’اگر ایسا صدر کے ساتھ ہو سکتا ہے تو ملک کی باقی خواتین کے ساتھ کیا ہو گا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف کیس کے لیے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس نے مبینہ طور پر رش میں موجود دیگر خواتین کو بھی ہراساں کیا تھا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب غربی ریاست مشیواکان کے شہر یوروپان کے میئر کارلوس البرٹو مانزو رودریگیز کو قتل کر دیا گیا۔ حملہ آور نے اہلکار کو قریب سے 7 گولیاں مار کر ہلاک کیا، اور بعد میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ حملے سے پہلے اس اہلکار نے شینبام سے مدد کی اپیل کی تھی تاکہ اپنے علاقے میں طاقتور مجرمانہ گروہوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ہراسانی کا معاملہ، ‘پوری دنیا ہم پر تھو تھو کررہی ہے’
منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ نے میکسیکو کے شمالی ہمسایہ کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ کر دیا ہے۔ شینبام نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارروائی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک تعاون خوش آمدید کہتا ہے لیکن ’تابعداری‘ قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر واشنگٹن واقعی مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے امریکی ہتھیاروں کے بہاؤ کو روکنا چاہیے جو مجرمانہ گروہوں کو اس تشدد کے لیے مسلح کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کی صدر میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام ہراسانی ویڈیو وائرل