2025-12-05@04:59:16 GMT
تلاش کی گنتی: 2992

«کا کرنٹ اکاؤنٹ»:

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹرنیٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ لاہور کے لوگوں کے لہجے میں اردو بول رہی ہیں۔ ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر لاہور سے تعلق رکھنے والے مداح اداکارہ سے نالاں تھے تاہم اب گلوکار و رائٹر حسن رحیم میدان میں آئے اور مقابلے کو مزید سخت بنادیا۔ حسن رحیم نے ہانیہ عامر کا نام یا انہیں ٹیگ کیے بغیر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خالص کراچی والوں کے لہجے میں بات کررہے ہیں۔           View this post on Instagram                       A post shared by The Current (@thecurrentpk) اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین خوب...
    ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت وارث (38 سال)، مسماۃ ش (30 سال)، یوسف (4 سال) اور اسد (3 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ناساپہ چارسدہ روڈ پر وارث نامی شہری کے گھر میں سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر...
    معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے خوبصورتی میں اضافے کیلیے کاسمیٹک سرجری کروائی جس پر انہیں ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ عائزہ خان آجکل اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ یورپ میں سیر و تفریح کی غرض سے موجود ہیں۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے نوٹس کیا کہ انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔ مداحوں نے خصوصاً بالوں کا انداز اور چہرے پر دیگر تبدیلیاں دیکھ کر سوالات کیے اور اندازا لگایا کہ اداکارہ نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔ اس حوالے سے عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو تجسس میں رکھا ہوا ہے اور کوئی جواب نہیں دیا۔ تصاویر وائرل ہوئیں...
    بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے اس انتہائی کٹھن مرحلے پر روشنی ڈالی ہے جو انہوں نے 5 سالہ قید کے دوران گزارا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ یہ دور ان کی شخصیت اور سوچ میں نمایاں تبدیلی کا سبب بنا۔ انٹرویو میں سنجے دت نے اپنے قانونی مسائل اور ان مشکلات کا تفصیل سے ذکر کیا جن کا انہیں جیل میں سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ بابری مسجد واقعے کے بعد ان کے اہلِ خانہ شدید دباؤ اور دھمکیوں کی زد میں تھے۔ اداکار کے مطابق ان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا حالانکہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بالی...
    کراچی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی کھیپ برآمد کرلی۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ایک آلٹو کار سے 170 کے قریب نان کسٹم آئی فون اورمختلف برانڈز کے اینڈرائیڈ فون قبضے میں لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ترجمان کے مطابق کارروائی میں 2 ملزمان سجاد اور نورحسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں بلوچستان سے کراچی نان کسٹم موبائل فونز اسمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی آلٹو کار بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ مزید پڑھیں: ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ...
    بلوچستان میں محکمہ فشریز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق اورماڑہ میں محکمہ فشریز کی کامیاب کارروائی میں 12 سمندری میل کی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع محکمہ فشریز نے بتایا کہ ٹرالنگ مافیا اور گشتی ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔  فشریز ٹیم کی بروقت کارروائی سے مافیا پسپا ہوا۔  محکمہ فشریز نے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سمندری وسائل کے تحفظ کے لیے فشریز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ذرائع محکمہ فشریز کا مزید کہنا تھا کہ ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کو اولین ترجیح ہے۔
    معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے ذمہ داران سے سوال کیا ہے کہ اگر وہ خود کراچی کے باسی ہیں تو کیا انہیں اپنے شہر سے محبت نہیں؟ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ کراچی میں گندگی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ناقص انفراسٹرکچر اور ناکارہ صفائی کا نظام انتہائی تشویشناک حد تک بگڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو روزگار دیتا ہے، لیکن دہائیوں سے اس کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنا رہیں، تاہم ذمہ داران کی خاموشی...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت کے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ باغ ابن قاسم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ میں خود بچوں والا ہوں، ابراہیم کی والدہ کی چیخیں سُن کر بہت تکلیف پہنچی، اب اس واقعے پر کوئی بلیم گیم نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور میئر اعتراف کرتا ہوں کہ ہم اس واقعے کو روک نہیں سکے تاہم مستقبل میں روک تھام کیلیے اس حادثے کو مثال بناکر اقدامات کریں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ میں نے ابراہیم کے اہل خانہ سے معافی مانگی جبکہ اپنی اور انتظامیہ...
    کراچی: کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے مس ڈکلئیرشن کی بڑی کوشش ناکام بنا کر سولہ کروڑ ستر لاکھ روپے ریونیو کا نقصان بچا لیا۔ ایف بی آر کے مطابق کراچی کی کمپنی  میسرز ان سنز کارپوریشن اور ان کے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز پاکستان شپنگ اینڈ لاجسٹکس کمپنی نے درآمدی کنسائنمنٹ میں غلط بیانی کی تھی۔  جبل علی کے راستے منگوائے  گئے کنٹینر میں آٹو پارٹس کی تعداد اور لیپ ٹاپ  ٹیکسوں سے بچنے کے لیے  کم  ظاہر کئے گئے تھے، ضبط شدہ سامان کی مالیت کا تخمینہ انیس کروڑ تیس لاکھ  روپے لگا یا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ درآمد کنندہ اور تمام سہولت کاروں کے خلاف ٹیکس چوری کی کوشش  پر کسٹمز ایکٹ 1969...
    معروف اداکارہ اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے سینئر ڈائریکٹر سنگیتا کی جانب سے اپنے شوہر سعود قاسمی اور اداکارہ میرا کے ماضی کے تعلقات پر تبصرہ کرنے پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ گزشتہ دنوں سنگیتا نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعود اور میرا کے پرانے رشتے کی تصدیق کی اور ایک واقعہ بھی سنایا۔ سنگیتا کے مطابق میں ایک فلم ڈائریکٹ کر رہی تھی، لیکن سعود شوٹنگ پر نہ پہنچے، جب میں ان کے گھر گئی تو میرا ’لانڈری‘ میں چھپی ہوئی تھیں اور وہ سعود کو شوٹ پر جانے نہیں دیتی تھیں کیونکہ وہ اداکارہ ریشم کو ناپسند کرتی تھیں، جنہیں فلم میں سعود کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا، سنگیتا نے دعویٰ کیا کہ...
    نامور پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کے چہرے پر کاسمیٹک پروسیجرز کرانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ ویڈیوز میں اداکارہ کو مختلف بیوٹی ٹریٹمنٹس کرواتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد متعدد صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی خوبصورتی بہترین ہوتی ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’خود کو اتنی اذیت دینے کی کیا ضرورت ہے؟‘ جبکہ وقار علی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’ایک فنکار کو ہمیں خوش کرنے کے لیے کن کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے‘۔ @sabafaisall @iqraisha ♬ original sound – ???? دوسری جانب صبا فیصل کے مداحوں نے ان کی...
    لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کو حالیہ دنوں میں شدید مالی بحران کا سامنا ہے جو اس وقت پیدا ہوا جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس کی مد میں بورڈ کے متعدد اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 2307 ملین روپے نکال لیے۔ بورڈ حکام کے مطابق یہ کٹوتی اس حد تک بھاری ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی متاثر ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مندروں اور گردواروں کی آرائش، تزئین اور بحالی کے جاری منصوبے بھی رک چکے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ(ای ٹی پی بی) کے چیف کنٹرولراکااونٹس عدیل احمد نے بتایا کہ ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں 1215 ملین روپے کا ٹیکس کلیم  کیا تھا اور بعد...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراکا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کوگرفتار کرنے سے روک دیا۔مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 16سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا جبکہ ٹریفک کے لیے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے...
    پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔ اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج...
    جسٹس مبین لاکھو نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا کسی نے تحریری طور پر شکایت درج کروائی؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ کسی نے شکایت نہیں کی، عوامی ردعمل پر ازخود کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاندان کے 12 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے کیس میں تفتیشی افسر سے ایک ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت پر سابق صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے اور بہو پیش ہوئے، عدالت نے تفتیشی افسر این سی سی آئی اے کو درخواست گزاروں کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔ مذہبی منافرت کے الزامات کے تحت ازخود کارروائی پر...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس کارروائی میں مجموعی طور پر 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں میں عتیب الرحمان، قمر الدین، سعد فاروق اور محمد عادل شامل ہیں، جو ایجنٹوں کی مدد سے البانیا جا رہے تھے۔ مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا مسافروں نے انسانی اسمگلروں کو یورپ جانے کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے ادا کیے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ اور سہولتکار، جن میں لیاقت علی، محمد الکریم، محمد عامر اور عبدالمقیت شامل ہیں،...
    اسکرین گرایپ اسلام آباد میں ایچ نائن میں واقع نجی یونیورسٹی میں سلنڈر دھماکا ہوگیا۔یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ریلیشن (آئی آر) ڈپارٹمنٹ ہونے والے دھماکے میں 3 طلباء زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سلنڈر دھماکے کے بعد طلبہ کو چھٹی دے دی گئی ہے۔
      اسکاٹ لینڈ(ویب ڈیسک ) سائنس اور صحت کی دنیا میں آلو ایک نیا موضوع بن گئے ہیں۔ اس بار یہ نہ تو کھانے کی میز پر دھوم مچا رہے ہیں اور نہ ہی کسی ڈائیٹ پلان میں جگہ بنا رہے ہیں، بلکہ جدید تحقیق بتا رہی ہے کہ بیوٹی انڈسٹری میں انقلاب لانے والا ٹاپ اسکن کیئر اجزا آلو کے پھینکے ہوئے حصوں سے حاصل ہوسکتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ابردین کے سائنسدانوں نے آلو کے اُن پتوں اور ٹہنیوں، جنہیں عام طور پر فصل کی کٹائی کے بعد پھینک دیا جاتا ہے، کو قیمتی اسکن کیئر انگریڈیئنٹس میں بدلنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ ان ’’اسکریپ‘‘ حصوں میں سولانیسول نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے، جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: عدالت نے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکائونٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کی جانب سے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی گئی جہاں جج امجد علی شاہ نے یہ کیس سنا، اس دوران شوکت خانم کینسراسپتال کے وکلاءعدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت پراسیکوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکائونٹ فریز کرنے کےلیے ان کا شناختی کارڈ نمبر اسٹیٹ بینک کو بھیجا تھا۔ اسٹیٹ بینک نے علیمہ خان کے سی این آئی سی پر درج سارے اکائونٹ بند کردیے، ہماری طرف سے شوکت خانم اسپتال کے اکائونٹ فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی۔انہوں نے...
      لاہور(نیوزڈیسک) اداکارہ ژالے سرحدی نے جانوروں کے حقوق کی بات کرنے پر خود پر ہونے والی تنقید والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے جانوروں کی بات کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ انسانی حقوق کی بات نہیں کرتیں۔ ژالے سرحدی گزشتہ چند ماہ سے جانوروں اور پرندوں کے حقوق پر بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے اس ضمن میں متعدد پوسٹس اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔ جانوروں اور پرندوں کے حقوق کی بات کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس پر اداکارہ نے اب ویڈیو جاری کردی۔ ژالے سرحدی نے تسلیم کیا کہ وہ آج کل جانوروں کے حقوق پر بہت بات کر...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ کاشف محمود نے سوشل میڈیا ایپ فیس بک پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرا بیٹا محمد آبان کاشف حافظ قرآن بن گیا ہے۔ اداکار کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے بیٹے کے حافظ قرآن بننے پر اُنہیں مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کاشف محمود کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور تھے لیکن اب وہ اداکارہ صنم سعید اور اداکار...
    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے  شوکت خانم کے 4 بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ شوکت خانم کینسر اسپتال کے وکلاء عدالت پیش ہوئے دوران سماعت عدالت نے نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ بھی ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔   پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ...
    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس 19 کے تازہ ترین ویک اینڈ کا وار میں جذباتی خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی وفات کے بعد شو کی میزبانی ان کے لیے نہایت مشکل ہو گئی تھی۔ سلمان خان، جن کا دھرمیندر سے بے حد قریبی رشتہ تھا، نے کہا کہ ان کے انتقال نے نہ صرف ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا بلکہ پوری فلم انڈسٹری، مداحوں اور ملک کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے بھاری آواز میں کہا کہ دھرمیندر کا جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ اداکار نے بتایا کہ اگرچہ شو کا شیڈول جاری رکھنا ضروری تھا، لیکن وہ ان حالات میں میزبانی کے موڈ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی جس دوران شوکت خانم کینسر ہسپتال کے وکلاء عدالت پیش ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکاؤنٹ فریز کرنے کیلئے ان کا شناختی کارڈ نمبر سٹیٹ بینک کو بھیجا تھا،سٹیٹ بینک نے علیمہ خان کے سی این آئی سی پر درج سارے اکاؤنٹ بند کر دیے ۔  انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال کے اکاؤنٹ فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی، پراسیکیوشن کو شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں فریز کیے گئے شوکت خانم کے 4 بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں شوکت خانم کینسر اسپتال کے وکلاء پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ بھی ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ جمع نہ ہوئی علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط، بینک اکاؤنٹ بھی فریز کرنے کا حکم پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے صحیح وقت کے لیے 7 برس انتظار کیا ہے۔ حال ہی میں کراچی میں کینسر کے اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں اداکارہ نے شرکت کی اور پروگرام کے شرکا سے گفتگو کی۔ تقریب کے دوران جب اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غیر شادی شدہ لڑکیوں پر زور دیا کہ شادی کے لیے جلدی نہ کریں، صحیح وقت کا انتظار کریں۔ View this post on Instagram A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk) انہوں نے کہا کہ جوں ہی میں 25 برس کی ہوئی تو خاندان کے ہر فرد...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ فریز کرنے سے متعلق مخالفت اور اعتراض نہیں کیا۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں کہا کہ اگر اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ ڈی سیز کیے جائیں، تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ ہم نے علیمہ خان کے آئی ڈی کارڈ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو اکاؤنٹ فریز کیے جانے کے متعلق عدالت سے استدعا کی تھی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے مطابق علیمہ خان کے بزنس اکاؤنٹ اور پرسنل اکاؤنٹ کے علاوہ کوئی دیگر اکاؤنٹ اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(خبرایجنسیاں) فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکے سے متعلق تفتیش میں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہوگئی۔تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے تاہم نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم سہولت کار کا کھوج لگا رہی ہے، حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے زیرِ استعمال کوئی موبائل فون نہیں تھا۔واضح رہے کہ 24 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں...
    دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکے سے متعلق تفتیش میں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔...
    سٹی 42 : ایف بی آر حکام کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا نے  24 گھنٹوں میں اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔  ایف بی آر حکام کے مطابق موٹروے M-14 پر ایک نان کسٹم پیڈ ٹویوٹا پرییس  پکڑی گئی، ضلع بھکر کے علاقے داجل میں تقریباً 1 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹس  قبضہ میں لئے گئے ۔ اسکے علاوہ ساہیوال میں  ایک گاڑی کو روکا گیاجو 48,000 لیٹر صنعتی سالونٹ لے جارہی تھی، دستاویزات میں سالونٹ مقدار صرف 24,000 لیٹر ظاہر کی گئی تھی۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان  ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں غیر ملکی سگریٹس، چائنا سالٹ، اسکِمڈ ملک...
      کراچی (نیو ڈیسک) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے بتایا کہ ڈراما سیریل ’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا۔مرینہ خان نے حال ہی میں پی ٹی وی کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کے کچھ یادگار لمحات کے ساتھ ساتھ ذاتی مشکلات بھی شیئر کیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جن دنوں ان کے ڈرامے پی ٹی وی پر نشر ہوتے تھے، ان کے لیے عوامی مقامات پر جانا بہت مشکل ہو جاتا تھا کیونکہ لوگ باآسانی انہیں پہچان لیتے تھے۔ انہوں نے خاص طور پر ڈراما سیریل دھوپ کنارے کا ذکر کیا، جو بہت مقبول ہوا، اس کے نشر...
    پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکے سے متعلق تفتیش میں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم سہولت کار کا کھوج لگا رہی ہے، حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے زیرِ استعمال کوئی موبائل فون نہیں تھا۔ واضح رہے کہ 24 نومبر کو...
    کراچی: معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے بچپن کا حیران کن واقعہ بیان کردیا جس میں وہ ناراض ہوکر گھر سے نکل گئی تھیں۔ نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ وہ آٹھ سال کی عمر میں بغیر بتائے گھر سے نکل گئی تھیں جس کے بعد اہلخانہ نے انہیں “گمشدہ” سمجھ کر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کیلئے رجوع کر لیا۔ حریم فاروق نے بتایا کہ وہ بچپن میں پھوپھو کے گھر جانا چاہتی تھیں اور ڈرائیور کے نہ لے جانے پر خود ہی گھرسے نکل پڑیں۔ راستے میں ایک بزرگ نے انہیں روکا اور پوچھا کہاں جا رہی ہو، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’پھوپھو کے...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) رواں ماہ مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا اور100 ارب روپے کے لگ بھگ ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو نومبر 2025 میں اب تک مجموعی طور پر 885 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو 995 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے 100 ارب روپے کم ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر)کے دوران ایف بی آر کو مجموعی طور پر 4730 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ مقررہ ہدف 5045 ارب روپے سے 315 ارب...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) رواں ماہ کیلئے مقررکردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ایف بی آر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو نومبر 2025 میں اب تک مجموعی طور پر 885 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ995 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے 100 ارب روپے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2025-2026 کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تا نومبر)کے دوران ایف بی آر کو مجموعی طور پر 4730 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ مقررہ ہدف 5045 ارب روپے سے 315 ارب روپے کم ہیں۔ حکام کے مطابق اگلے چند روز...
    ایف بی آر نومبر میں ٹیکس وصول کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نومبر میں ٹیکس وصولی کا ماہانہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی نومبر کی کارکردگی سامنے آگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نومبر کے لیے ایک ہزار 34 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نومبر میں 878 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوسکی۔ اور اس طرح نومبر کا ٹیکس وصولی کا شارٹ فال 156 ارب روپے رہا۔ ایک دن میں شارٹ فال میں تقریبا 5 ارب روپے کی کمی متوقع ہے۔دسمبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف ایک ہزار 406 ارب...
    ٹی وی اسکرین پر اکثر منفی کرداروں میں نظر آنے والی بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے پہلی بار اپنے ماضی کے ایسے کربناک پہلو بے نقاب کیے ہیں جنہوں نے ان کے مداحوں کو حیران اور افسردہ کر دیا ہے۔ جیا بھٹاچاریہ کے مطابق بچپن میں انہیں اپنی ہی والدہ کے ہاتھوں جسمانی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، اور پیسوں کی خاطر زبردستی شوبز کی دنیا میں دھکیلا گیا۔ جیا نے مشہور ڈرامے ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ میں ’’’پائل‘‘‘ کا کردار نبھایا تھا، انھوں نے بتایا کہ ان کی اصل زندگی اسکرین کی چمک دمک سے بالکل مختلف تھی۔ گھر میں والدین کی ناچاقی کا سارا بوجھ اُن پر ڈالا جاتا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں...
    بھارت میں ایک عام بائیک رائیڈر کے بینک اکاؤنٹ سے 331.36 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے ایک کروڑ سے زائد رقم اودے پور میں ایک پرتعیش شادی پر خرچ کی گئی۔ شادی کا تعلق مبینہ طور پر گجرات کے نوجوان سیاستدان آدتیہ زولا سے جوڑا جا رہا ہے، جبکہ رائیڈر کا نہ تو دولہا سے اور نہ دلہن سے کوئی تعلق تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تحقیقات میں پایا کہ اگست 2024 سے اپریل 2025 کے دوران رائیڈر کے اکاؤنٹ میں بے نامی ذرائع سے اربوں روپے جمع ہوئے، اور تقریباً اسی رفتار سے مختلف مشکوک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دیے گئے۔ منی کنٹرول...
     پشاور(آئی این پی )کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بینک ملازم کے اکائونٹ میں 55 ملین کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی بینک کے ملازم خالد احمد کو پیش کیا گیا، جہاں احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزم سے متعلق ابتدائی پیشرفت عدالت کے روبرو پیش کی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم خالد احمد کا تعلق اپر کوہستان سے ہے اور وہ ایک نجی بینک کی داسو برانچ میں ملازم ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-8 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی، خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ایل پی جی کنٹینر سے بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد کی گئی۔ اے این ایف کے مطابق ڈرگ نیٹ ورک لوچستان کے راستے منشیات سمندر کے ذریعے بیرونِ ملک بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔اے این ایف حکام کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم-8 گوادر سی پیک روڈ پر مشکوک ایل پی جی گیس کنٹینر قبضے میں لیا، جس سے 553.5 کلوگرام آئس اور 40 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ ڈی ٹی او کے دو کارندے گرفتار کر لیے گئے۔ ادارے کے مطابق منشیات کو پنجگور سے تربت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹری سے اکاونٹ کلرک کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔اکبر شاہ پر کوٹری کے نوجوان دانش شیخ کو اغواکرنے اور حبس بجا میں رکھنے کا الزام۔عدالت کے حکم پر پولیس نے ملزم کو دوران ڈیوٹی ہسپتال سے حراست میں لیلیا۔ملزم کی کوریج کرنے ولے میڈیا پرسن کو گالیاں دینے اور موبائل چھینے کی کوشش۔پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا۔ملزم تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹری کے اکاونٹ کلرک اکبر شاہ کو جامشورو پولیس نے گزشتہ روز ہسپتال سے اغواء کے کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے گرفتاری کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر موقع پر موجود فریادی نے...
    اسلام ٹائمز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے رضاکار فورس بسیج سے خطاب میں کئی اہم علاقائی مسائل پر روشنی ڈالنے کے علاوہ ایک رضاکار کی بنیادی خصوصیات کی طرف رہنمائی فرمائی ہے۔ امریکہ سے مذاکرات کے حوالے سے سخت انتباہ بھی دیا ہے۔ تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے رضاکار فورس بسیج سے خطاب میں کئی اہم علاقائی مسائل پر روشنی ڈالنے کے علاوہ ایک رضاکار کی بنیادی خصوصیات کی طرف رہنمائی فرمائی ہے۔ امریکہ سے مذاکرات کے حوالے سے سخت انتباہ بھی دیا ہے۔ تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کاشف محمود نے آج جمعے کے روز اپنے بیٹے کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمداللہ، میرے منجلے (درمیانے) بیٹے محمد ابان کاشف حافظ قرآن بن گیا ہے۔ اس تصویر میں کاشف محمود کی خوشی دیدنی ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کو ملنے والی کامیابی پر بہت زیادہ فخر ہے۔           View this post on Instagram                       A post shared by Kashif Mahmood (@kashifmahmood.official) کاشف محمود کی اس پوسٹ پر اُن کے...
    پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے اپنی والدہ کی چوتھی برسی پر جذباتی پیغام لکھا ہے۔ انوشے عباسی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج اُن کی والدہ ناہید عباسی کی چوتھی برسی ہے۔ اداکارہ نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماں! چار سالوں میں کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا کہ آپ کی یاد نہ آئی ہو، میں ہر روز اللہ تعالیٰ سے آپ کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس کی دعا کرتی ہوں۔‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’ماما میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور آپ کی کمی روز محسوس ہوتی ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Anoushay...
    معروف ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سب سے مقبول سائنس فکشن انگلش سیریز اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کے ریلیز ہوتے ہی بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔ اسٹرینجرز تھنگز کے بائیکاٹ کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ سیریز میں شامل اداکار کی جانب سے فلسطین میں ہونے والے ظلم پر اسرائیلی مظالم اور صہیونیت کی حمایت ہے۔ کاسٹ میں شامل اداکار برملا صہیونی نظریے کا پرچار کرتے نظر آئے اور صارفین کو یہ سب کچھ اُس وقت یاد آیا جب اسٹرینجر تھنگز کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط جاری ہوئی۔ فلسطین میں ہونے والے مظالم کی مذمت اور کھل کر مخالفت کرنے والوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بائیکاٹ کریں اور اب سوشل میڈیا...
    حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات سمیت خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔ 
    مومنہ اقبال نے 2018 میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی بہترین اداکاری کے باعث متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا۔ اداکارہ مومنہ اقبال کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر میں کچھ لمحات ایسے بھی تھے جن میں وہ ایک شخص کا ہاتھ تھامے نظر آرہی تھیں جبکہ اس شخص کا چہرہ جان بوجھ کر چھپایا گیا تھا جس سے ان کی ممکنہ منگنی کا تاثر ملا۔ تصاویر میں مومنہ اقبال کے ہاتھ میں ایک خوبصورت انگوٹھی بھی دیکھی گئی اور تقریب کے انتظامات پر اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ ایک خاص شخص کا...
    پشاور: حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات سمیت خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔
    احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی بینک کے ملازم خالد احمد کو پیش کیا گیا، جہاں احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے متعلق  کیس کی سماعت کے دوران بینک ملازم کے اکاؤنٹ میں 55 ملین کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی بینک کے ملازم خالد احمد کو پیش کیا گیا، جہاں احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزم سے متعلق ابتدائی پیشرفت...
    افغان ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ہینڈلز کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا کا مسلسل استعمال ہو رہا ہے جسے افغان عبوری حکومت روکنے میں ناکام ہے۔ افغان اسٹیٹ نیوز پیپرز ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری ہینڈل کو خاموشی سے افغان ڈیفنس میں تبدیل کرکے براہ راست پروپیگنڈا پلیٹ فارم بنا دیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پاکستانی سائبر ماہرین کی رپورٹ نے سرکاری افغان اکاؤنٹ کی تبدیلی کو بے نقاب کر دیا۔ یہ ہینڈل پہلے سرکاری اطلاعات فراہم کرتا تھا، اب براہ راست پاکستان کے خلاف ڈیجیٹل آپریشن کا حصہ بن گیا ہے۔ اسلام آباد پر حملے کے اشارے دینے والی پوسٹس میں انہی ریاستی شناخت رکھنے والے افغان ہینڈلرز کا ہاتھ ثابت ہوچکا ہے۔ افغان عبوری حکومت کا سرکاری ایکس ہینڈل...
    فتح جنگ: آٹے کی بڑی اسمگلنگ ناکام، 1850 بوریوں کے ساتھ 22 ویلر ٹرالا قبضے میں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز فتح جنگ :وزیراعلی مریم نواز کے وژن، کمشنر راولپنڈی ڈپٹی ،کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا ، اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی سربراہی میں آٹے کی اسمگلنگ کے خلاف دبنگ کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ شب رات 2 بجے 22 ویلر ٹرالا سے 1850 آٹے کے بوریوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، جو پنجاب سے دوسرے صوبوں کو غیر قانونی طور پر منتقل کی جا رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود، ڈی ایس پی اسلم ڈوگر کی نگرانی میں خصوصی...
    اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کی جعلی اسٹیمپس کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق امین خان اور حبیب اللہ، جو پشاور اور بونیر سے تعلق رکھتے ہیں، بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیا جا رہے تھے۔ ان کے پاسپورٹس پر روانگی اور ملائیشیا آمد کے جعلی اسٹیمپس موجود تھے۔ ایف آئی اے نے دونوں مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔  
    معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں وزن کم کرنے کے لیے ’اوزیمپک‘ کے استعمال کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ شگفتہ اعجاز پر الزام تھا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے جبکہ ان کی بیٹیوں کے وزن میں کمی پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ تاہم اداکارہ نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’آپ نہیں ہیں تو میری روح کو چپ لگ گئی ہے‘، شگفتہ اعجاز کی شوہر کی قبر پر پھول چڑھانے کی ویڈیو شیئر کر دی شگفتہ اعجاز نے واضح کیا کہ انہوں نے اوزیمپک استعمال نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی بغیر میک اَپ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جن پر مداحوں نے مزاحیہ اور دلچسپ تبصرے کیے۔ حرا مانی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 85 لاکھ فالوورز موجود ہیں، جو ہر نئی پوسٹ پر بھرپور ردعمل دیتے ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر بغیر فلٹر اور بغیر میک اپ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے پسندیدہ شہر اسلام آباد کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں وہ سردی سے بچنے کے لیے کوٹ پہنے دکھائی دیں۔ تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے۔ ایک خاتون صارف نے لکھا:“میک اپ...
    اسپیکر قومی اسمبلی نے متعدد بار اپوزیشن اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، اس کے علاؤہ سینیئر وفاقی وزرا بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، البتہ مذاکرات 2-3 نشستوں سے آگے نہ بڑھ سکے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے بھرپور کوششیں کیں، مگر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، اب عمران خان نے مذاکرات کا اختیار نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو سونپ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان اڈیالہ جیل سے منتقل نہیں ہوئے نہ ہی ان کی صحت خراب ہے، رانا ثنااللہ وی نیوز نے تجزیہ کاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے فوج میں نوجوان رضاکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فرانس کے صدر ماکروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگلے موسم گرما سے فوج میں نئی رضا کارانہ فوجی سروس متعارف کروائیں گے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ فوج میں رضا کارانہ سروس 18 سے 19 سال کے نوجوانوں کے لیے ہوگی۔ یہ فوجی رضا کار صرف فرانسیسی علاقے میں خدمات انجام دیں گے۔ صدر ماکروں نے مزید کہا کہ 2030 تک فرانسیسی فوج میں 10 ہزار نوجوان رضاکار بھرتی کرنے کا ہدف ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
     ویب ڈیسک : اداکار بلال قریشی  نے عمران خان سے متعلق افواہوں پر مطالبہ کیا ہے کہ ’قائد کی ایک جھلک دکھائی جائے‘۔ اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گزشتہ روز سے افواہیں زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں شیئر کر کے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے آج میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں لہذا ہماری ملاقات کروائی جائے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ  تحریک انصاف...
    اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گزشتہ روز سے افواہیں زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں شیئر کر کے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے آج میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں لہذا ہماری ملاقات کروائی جائے۔ تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور کسی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس ساری صورت حال میں اداکار بلال قریشی نے عمران خان کو اپنا لیڈر قرار دیتے...
      کراچی (نیوزدیسک )مقبول اداکار علی خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے اداکار نہ بنیں اور اگر ان کے بچے اداکار بنے تو انہیں بہت ہی برا لگے گا۔ علی خان نے حال ہی میں ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے ہولی وڈ، بولی وڈ اور لولی وڈ میں کام کے فرق کے سوال پر بتایا کہ باقی فلم انڈسٹریز میں کام اور وقت پر توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوٹنگ شروع ہوتے ہوتے دوپہر کے دو بج جاتے ہیں اور جب اتنی تاخیر سے شوٹنگ شروع ہوگی تو کیا کام ہو سکے گا؟ ان کا...
    بھارتی وزیرِ دفاع کی جانب سے سندھ پر حملے کی دھمکی کے بعد سکھ برادری نے بھارت کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی جبر و استبداد کا مزید حصہ نہیں بن سکتے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے دفاع میں کھڑے ہوں گے۔ سکھوں کی بڑی عالمی تنظیم "سکھ فار جسٹس" نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شامل ہونے کے لیے خصوصی راستہ فراہم کیا جائے۔ تنظیم کے سربراہ گرمیت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کی دھمکی کے بعد ضروری ہے...
    پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 188 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ ایف بی آر کے مطابق چرس ایک گاڑی میں موجود پرانے ٹائروں کے اندر انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، تاہم کسٹمز اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات پکڑ لی۔ مزید پڑھیں: پاکستان کسٹمز نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کے 20 ہزار کلو چائنا نمک کی اسمگلنگ ناکام بنادی ترجمان ایف بی آر کے مطابق برآمد شدہ چرس اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مجموعی مالیت 55 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ کارروائی کے بعد کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت چرس اور گاڑی ضبط کرلی گئی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ...
      سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے نئے فیچر ‘لوکیشن ٹول’ نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی، جس کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں اکاؤنٹس سیاسی پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بھارتی اکاؤنٹس، جو خود کو اسرائیلی شہریوں، بلوچ قوم پرستوں اور اسلام و پاکستان کے ناقدین کے طور پر ظاہر کر رہے تھے ، دراصل بھارت سے ہی آپریٹ ہو رہے ہیں۔ان میں سے کئی ایکس اکاؤنٹس کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ صرف یہی نہیں ان میں سے بیشتر کے اکاونٹس تصدیق شدہ بھی ہیں، جبکہ کئی اکاؤنٹس کی حقیقی شناخت نامعلوم ہے ۔ یہی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کے خلاف دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کے خلاف دھماکا خیز مواد رکھنے کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کیخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سرمد میرانی اور غنی امان چانڈیو پہلے کو لاپتا کیا گیا تھا۔ غنی امان چانڈیو کو اسپتال سے اور سرمد کو گھر سے اٹھایا گیا۔ بعد میں دہشگردی کا مقدمہ دائر کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ان صارفین کے لیے ایک اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے جو گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنے اکاؤنٹس بلاک ہونے کے باعث شدید پریشانی کا شکار رہے۔کمپنی نے تسلیم کیا ہے کہ بلاک یا معطل کیے گئے نمبروں کے حوالے سے صارفین کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے اور اب اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا نظام تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت متاثرہ افراد براہ راست انتظامیہ سے رابطہ کرکے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر سکیں گے۔یہ پیش رفت سب سے پہلے اُس وقت سامنے آئی جب ٹیکنالوجی کی معروف ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-6 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کیلیے 27 نومبر کی مقررہ تاریخ سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو امریکی حمایت یافتہ امن منصوبے پر رضامند کرنے کی جلدی نہیں کر رہے، میرے لیے آخری تاریخ وہ ہے جب یہ ختم ہو جائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے ائر فورس ون پر فلوریڈا جاتے ہوئے ’تھینکس گیونگ‘ کی چھٹی منانے کے دوران رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مذاکرات کار روس اور یوکرین کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت کر رہے ہیں اور ماسکو نے کچھ رعایتیں دینے پر اتفاق کیا ہے، تاہم انہوں نے ان کی تفصیل نہیں بتائی۔ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں...
    مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدلقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے دو سے چار ماہ میں مفتی صاحب کے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مسلمان کرنے کے بعد ایشوریا رائے کا ایسا خوبصورت نام رکھیں گے کہ مزہ آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشوریا رائے عائشہ رائے بن جائے گی۔ میزبان نے پوڈ کاسٹ میں مفتی عبدالقوی سے نکاح اور طلاق کے بارے میں بھی سوالات کیے جن پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان: پاکستان کسٹمز نے سوست ڈرائی پورٹ پر 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59...
      سوست (نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59 ہزار نوکیا 105 موبائل فونز بمعہ بیٹری، پانچ ہزار دو سو ادویات کے پیکٹ (وزن 318 کلوگرام)، تین ہزار...
    گلگت: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے اور 15 کروڑ 77 لاکھ روپے مالیت کی اشیا ضبط کر لی۔ ایف بی آر کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی اور معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59 ہزار نوکیا 105 موبائل فونز بمعہ بیٹری، 5 ہزار 207 ادویات کے پیکٹ (وزن 318 کلوگرام)، تین ہزار (Sildenafil Citrate ) گولیاں اور اسلحے کے مختلف پرزہ جات...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کی گئی ہیں، سالانہ 56 ارب روپے کی بچت ہوگی، 11ویں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا اجلاس 4 دسمبر کو ہوگا۔ملک کو کیش اکانومی سے ڈاکومنٹڈ اکانومی کی طرف لے جانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ نیا کنٹریبیوٹری پنشن سسٹم 2024ء فعال کیا، اس میں 9 ہزارسے زائد ملازمین شامل ہیں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام، مسابقت، مالی نظم و ضبط کے لیے اصلاحات آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت میں استحکام کے واضح اشارے سامنے آرہے ہیں، او آئی سی سی آئی سروے کے مطابق سرمایہ کاروں کے...
      کراچی (نیوزڈیسک) ابھرتے اداکار احمد رفیق اور ابھرتی ہوئی ماڈل قرۃالعین آزاد نے خاموشی سے نکاح کرکے سب کو حیران کردیا۔ احمد رفیق کے ڈرامے ’میری بہوئیں‘ کے کردار کو کافی پسند کیا جا رہا ہے جب کہ اس سے قبل ’نقاب‘ میں بھی ان کے کردار کو سراہا گیا تھا۔ علاوہ ازیں احمد رفیق کے دوسرے کرداروں کو بھی پسند کیا گیا جب کہ ان سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والی قرت العین آزاد بھی متعدد منصوبوں میں کام کر چکی ہیں۔ قرۃالعین آزاد گلوکار حسن رحیم کے گانے کی ویڈیو سمیت مختلف فیشن شوز میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ دونوں نے نکاح سے قبل کبھی ایک دوسرے سے تعلقات کا اشارہ نہیں دیا...
    پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کرتے ہوئے منگنی ہونے کا اشارہ کیا کیونکہ ان میں چند تصویریں ایسی بھی تھیں جن میں اداکارہ ایک شخص کا ہاتھ پکڑی ہوئی تھیں جبکہ اُس کا چہرہ واضح نہیں تھا۔ اس کے علاوہ مومنہ اقبال کے ہاتھ میں انگوٹھی تھی اور انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر فیملی کے ساتھ کسی خاص شخص کا شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ کی سالگرہ کا انعقاد اُن کی رہائش گاہ پر ہی ہوا، جس میں قریبی رشتے دار شریک ہوئے جبکہ مومنہ اقبال نے سفید رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔ انہوں...
    اداکارہ قدسیہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ آج بھی پاکستان میں اداکاراؤں کو شادی کے معاملے میں سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا اور پاکستانی مرد اداکاراؤں سے شادی نہیں کرتے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہمدان عینا کو نئے کپڑے لے دو‘ ڈراما سیریل میں ثنا جاوید کی وارڈروب چوائس صارفین کو گراں گزر گئی مزاحیہ شو مزاق رات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آزاد اور خود مختار خواتین کو معاشرہ اب بھی جس نظر سے دیکھتا ہے وہ نہایت تکلیف دہ ہے۔ قدسیہ علی جنہوں نے ڈرامہ اولاد میں ایک خصوصی بچے کا کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی، کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں کام کرنے والی خواتین کے بارے میں لوگوں کے رویے...
    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ چارمنگ کے مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ریکور کرکے ناکارہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ کے مختلف مقامات پر نصب باردوی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ چارمنگ کے مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ریکور کرکے ناکارہ دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا کر علاقے کو کسی بڑے سانحے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ علاقے میں...
    پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے ایک مداح کے سوال پر ایسا صاف اور غیر روایتی جواب دیا ہے جس نے بابر اعظم کے چاہنے والوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی چونکا دیا۔ نازش جہانگیر، جو ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی مضبوط اداکاری، منفرد کرداروں اور مینٹل ہیلتھ آگاہی کے حوالے سے نمایاں پہچان رکھتی ہیں، آج کل پھر خبروں میں ہیں۔ انہوں نے 2017 میں ڈرامہ بھروسا سے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر متعدد مشہور پروجیکٹس میں نظر آئیں۔ 2022 میں سمیع خان کے ساتھ فلم ’لفنگے‘ سے فلمی ڈیبیو کیا جبکہ 2024 میں خوشحال خان کے ساتھ پپے کی ویڈنگ میں جلوہ گر ہوئیں۔ انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بیسٹ ایمَرجنگ ٹیلنٹ کے لیے نامزدگی بھی مل چکی...
    بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں کی معروف اداکارہ گریجا اوک نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں اچانک ملی شہرت کے بعد نامناسب اور پریشان کن پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ایک وائرل انٹرویو کلپ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’نیشنل کرش‘ اور ’انڈیا کی سڈنی سوینی‘ کے لقب سے نوازا تھا۔ گریجا اوک جو دو دہائیوں سے مراٹھی اور ہندی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہیں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مقبولیت میں اضافے کے باوجود انہیں کسی قسم کی اضافی پیشہ ورانہ آفرز نہیں مل رہیں تاہم اس اچانک توجہ کے منفی اثرات ضرور سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شلپا شندے کا کیریئر کے آغاز میں بالی ووڈ فلمساز کے ہاتھوں...
    لاہور: بزدار دور میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات میں بیوروکریسی کا عدم تعاون سامنے آگیا۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں 19 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کے لئے ایک بھی ڈپٹی کمشنر اجلاس میں آن لائن شریک نہ ہوا۔  ڈپٹی کمشنرز کے آن لائن اجلاس میں شریک نہ ہونے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ آن لائن شریک نہ ہونے والے افسران کو اب اجلاس میں بلائیں گے، انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ لیں کیا حالات ہیں، تعلیم اور صحت کے معاملات میں کسی کو دلچسپی نہیں۔ اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مبینہ طور پر ’’مینجڈ‘‘ مگر غیر متوقع شکست پر پریشان ہے۔ یہ وہ حلقہ ہے جہاں خیبر پختونخوا میں پارٹی کی اپنی حکومت قائم ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اس نتیجے نے اعلیٰ قیادت میں سنجیدہ غور و فکر شروع کروا دیا ہے اور یہ بحث جاری ہے کہ کیا طویل عرصے کی محاذ آرائی کی سیاست نے پارٹی کے لئے سیاسی میدان محدود کر دیا ہے، یہاں تک کہ اپنے مضبوط گڑھ خیبر پختونخوا میں بھی سپورٹ کم ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق قیادت اب مذاکرات کی سیاست کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ سینئر رہنما ہری پور میں شکست...
    بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں ، کسی ممنوع چیز کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کے اکاؤنٹ سے متعلق وضاحت عدالت میں جمع کرادی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو اپنا مفصل جواب جمع کرا دیا ہے ۔جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط ہے اور اس حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنے جواب میں واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں...
    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پسندیدہ پاکستانی مرد اور خواتین اداکاروں کے نام بتادیے۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کی تشہیر کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی اور اپنے تین پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے نام بتائے۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ اداکاراؤں میں انہیں شہناز شیخ پسند ہیں اور وہ اُن کے ساتھ کام کرچکی ہیں جبکہ وہ صنم بلوچ کی بہت بڑی مداح ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرہ نے تیسرا نام سجل علی کا لیا۔ مرد اداکاروں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور فواد خان پسند ہیں اور ان تینوں کے ساتھ کام کرنا انہیں بہت...
    کراچی: پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو عاجزی پسند اور اپنے کام سے محبت کرنے والا قرار دے دیا۔ اپنی آنے والی فلم ’نیلوفر‘ کی پروموشن کے حوالے سے معروف اینکر منصور علی خان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ بڑے فنکاروں میں ہمیشہ عاجزی، پروفیشنلزم اور اپنے کام سے بے پناہ محبت پائی جاتی ہے، یہ چیز انہوں نے بالی ووڈ میں کام کے دوران شاہ رخ خان کے اندر دیکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے شاہ رخ خان ہوں یا ہمایوں سعید، فواد خان یا فہد مصطفیٰ ان سب میں مشترکہ خوبی ان کی انکساری اور پروفیشنل رویہ ہے...
    دبئی ایئر شو 2025 کا آخری دن تھا۔ آفتاب کی روشنی میں جگمگاتے رن وے پر ہزاروں تماشائی سانس روکے ایوی ایشن کی دنیا کے حیرت انگیز مظاہرے دیکھ رہے تھے، کہ اچانک ایک دھماکہ خیز منظر حقیقت بن گیا۔ بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارہ HAL Tejas خطرناک مینورگ (manuvering ) کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، آگ کے گولے میں لپٹا، اور زمین سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت نے نہ صرف ایئر شو کو سوگوار کر دیا، بلکہ بھارت کے ’ناقابلِ شکست فضائیہ‘ والے بیانیے کی بنیاد بھی ہلا کر رکھ دی۔ ابتدائی انکوائری یا پراپیگنڈا؟ دنیا کا سوال؟ حادثے کے فوراً بعد بھارتی حکومت نے ’ہائی لیول انکوائری‘ کا اعلان کر دیا،...
    لاہور: تحریک انصاف کی کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کی حکمت عملی عوام کے لیے مسئلہ بننے لگی، پنجاب اسمبلی میں متعدد ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی اے سی 1 کے اجلاس سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کے ن اہل ہونے کے باعث تعطل کا شکار ہوئے، متعدد ماہ نئے اپوزیشن لیڈر کا تعین نہ ہو سکا۔  معین ریاض قریشی نئے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد پی اے سی 1 کا ایک بھی اجلاس کروائے بغیر چئیرمین شپ سے مستعفیٰ ہوئے، معین قریشی کا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کا منتظر ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو استعفوں پر غور کرنے کا موقع دے رکھا ہے، ...
    بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہاگ کے خلاف ایک مقامی عدالت میں گھریلو تشدد کی شکایت دائر کر دی ہے، جس میں انہوں نے شدید جذباتی، جسمانی، جنسی اور زبانی تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔  درخواست کی سماعت منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایس سی تاڈے کے روبرو ہوئی، جنہوں نے پیٹر ہاگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 12 دسمبر مقرر کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: ’لوگوں نے کہا بھینس کی طرح لگتی ہو‘، سابق مس انڈیا فائنلسٹ نے وزن میں حیران کن کمی کیسے کی؟ کرنجوالا اینڈ کمپنی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں سلینا جیٹلی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کے...
    اداکارہ نادیہ خان نے بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری اب مکمل طور پر بیرونی مواد کی نقالی پر چل رہی ہے۔اپنے پروگرام میں فلم ’’چوہدری‘‘ کی پروڈیوسر نِیہا لاج سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ نے کہا ہے کہ 2022 میں بننے والی پاکستانی فلم کی کہانی کو اب بالی ووڈ سنجے دت کے ذریعے دوبارہ پیش کر رہا ہے جو براہِ راست نقالی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پر بین الاقوامی مواد کا جنون سوار ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ انڈسٹری کی اپنی تخلیقی صلاحیت ختم ہوچکی ہے، نہ معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور نہ اچھے گانے سامنے آرہے ہیں۔نادیہ خان نے کہا ہے کہ بھارتی سینما اب حب...
    ڈیرہ مراد جمالی میں ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملے میں امریکا کی جانب سے افغانستان کو دیا گیا اسلحہ استعمال ہونے کی تصدیق مقامی پولیس کے مطابق، نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا تاکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا جائے۔ پولیس کے مطابق، بم ڈسپوزیل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں ریلوے لائن پر کسی بھی قسم کا نقصان یا حادثہ پیش نہیں آیا۔ حکام نے کہا کہ یہ کارروائی بروقت اطلاعات اور محکمے کی چوکسی کی بدولت ممکن ہوئی۔ مزید پڑھیں: سبی میں...
    فائل فوٹو ہری پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی الیکشن میں ناکامی پر صدر پاکستان تحریک انصاف باجوڑ گل ظفر خان نے وزیراعلیٰ و کابینہ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں پی ٹی آئی باجوڑ کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان نے کہا ہے کہ ہری پور الیکشن میں بڑھکیں مارنے کی ضرورت کیا تھی۔ ہری پور ضمنی انتخاب, ن لیگ کامیابقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ہی حکومت میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر نہیں جا سکتے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔گل ظفر خان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنا مفصل جواب جمع کرا دیا ہے، جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط ہے اور اس حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنے جواب میں واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں اور ان کے پاس موبائل فون سمیت کسی بھی ممنوع چیز کی موجودگی کا سوال ہی پیدا...