بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا انتہائی تشویشناک ہے: آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس کیا گیا کہ بھارتی فوجی قیادت نے وہی من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا شروع کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا۔ بہار اور مغربی بنگال کے انتخابات کے پیش نظر بھارتیوں نے یہ پروپیگنڈا دہرانا شروع کیا۔ یہ پروپیگنڈا وہ ہر ریاستی انتخابات سے قبل دہراتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، پاکستان بھارتی دہشتگردی کےثبوت اقوام عالم کے سامنےمتعدد مرتبہ پیش کرچکا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک جوہری قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں غیرذمہ دارانہ بیانات دینا افسوسناک ہے، بھارتی فوجی پریس ریلیز میں تضادات اتنے واضح ہیں کہ اسے جواب کے قابل نہیں سمجھنا چاہیے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت اپنی منشا کے مطابق بالی ووڈ طرزِ عمل پر بےبنیاد مناظر اور تاریخ گھڑ رہی ہے، ایسا لگتا ہے بھارتی فوج اور اس کی سیاسی قیادت معرکہ حق کی شکست تسلیم نہیں کر پائی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اس حقیقت کو ہضم نہیں کر پائی کہ انہیں معرکہ حق میں فیصلہ کن شکست ہوئی۔ دنیا اب بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا اصلی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز مانتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارتی فوجی قیادت پروپیگنڈا دہرانا آئی ایس پی آر بھارتی فوج کہ بھارتی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت، افغانستان کی پوسٹس تباہ کیں: وزیراعظم
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت، وزیراعظم نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا ، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہم ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔
پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان نے کئی دفعہ افغانستان کو وہاں موجود فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان جیسے دہشت گرد عناصر کے بارے میں معلومات دی ہیں، جو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ، سعودی عرب کا اظہارِ تشویش
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے، پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان نگران حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد عناصر کے استعمال میں نہ آئے۔