راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 404 رنز بنا کر 71 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی نے 34.3 اوورز میں 79 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی شاندار بولنگ پاکستان کو برتری دلانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں: آصف آفریدی پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے

پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے، جس میں شان مسعود 87، سعود شکیل 66، اور عبداللہ شفیق 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے 7 وکٹیں 102 رنز کے عوض حاصل کر کے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے شاندار 89 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، جبکہ ٹریسٹن سٹبس 76 اور کگیسو ربادا 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی آخری وکٹوں نے قیمتی شراکت قائم کرکے اسکور کو 400 سے اوپر پہنچایا۔

مزید پڑھیں: نعمان علی کی آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن

پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی کے علاوہ نعمان علی نے 2 وکٹیں اور شاہین شاہ آفریدی و ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے تیسرے دن چائے کے وقفے تک جنوبی افریقہ کو 71 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو چکی تھی، جبکہ پاکستان کی دوسری اننگز ابھی باقی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ

پڑھیں:

راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے 2 گولڈ میڈل حاصل کر لیے

راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ 2025 میں 2 گولڈ میڈل حاصل کر لیے۔

ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد سری لنکا میں ہوا۔

سی پی او خالد حمدانی نے کہا کہ انسپکٹر ارم خانم نے پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا، انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اول پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ انسپکٹر ارم خانم پنجاب پولیس کا ایک روشن ستارہ ہیں، انسپکٹر ارم خانم محکمہ پولیس اور قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ انسپکٹر ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اول پوزیشن حاصل کی ہے، انہوں نے بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر اول پوزیشن حاصل کی۔

انسپکٹر ارم خانم کا راولپنڈی پولیس لائنز واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونیوالے بھارتی بلے باز سے متعلق بڑی خبر!
  • تیسرا ون ڈے، بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
  • بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • آئی ایل ٹی 20؛ڈیسرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو دو وکٹوں سے شکست دےدی
  • پینگوئنز کا وجود خطرے میں، جنوبی افریقہ میں 60 ہزار ہلاکتیں، وجہ کیا ہے؟
  • آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزدگیاں، پاکستانی آل راؤنڈر بھی شامل
  • مچل اسٹارک کا وسیم اکرم سے متعلق حیران کن بیان!
  • مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے
  • وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے
  • راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے 2 گولڈ میڈل حاصل کر لیے