راولپنڈی: ٹیسٹ سیریز کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ایک شاندار کم بیک کرتے ہوئے نہ صرف پہلی اننگز میں برتری حاصل کی بلکہ 28 سال پرانا تاریخی لمحہ بھی تازہ کر دیا۔
پاکستان کی پہلی اننگز کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم مشکل میں دکھائی دی جب محض 235 رنز پر اس کی 8 وکٹیں پویلین لوٹ چکی تھیں۔ ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان واضح برتری حاصل کرے گا، مگر پروٹیز کے ٹیل اینڈرز نے حالات کا رخ پلٹ دیا۔
سینورن متھوسوامے اور کیشو مہاراج نے نہ صرف وکٹ کو سنبھالا بلکہ 71 قیمتی رنز کی شراکت قائم کی۔ اس کے بعد متھوسوامے نے کگیسو ربادا کے ساتھ مل کر مزید 98 رنز جوڑ دیے۔ ربادا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے اور بالآخر آصف آفریدی کا چھٹا شکار بنے، جبکہ متھوسوامے 89 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پوری ٹیم کا مجموعہ 404 رنز تک جا پہنچا، اور یوں جنوبی افریقا نے پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کرلی — ایک ایسا لمحہ جو کئی مداحوں کو 1997 کا تاریخی ٹیسٹ یاد دلا گیا۔
یاد رہے کہ اسی طرح کا کارنامہ جنوبی افریقا نے 1997 میں جوہانسبرگ ٹیسٹ میں انجام دیا تھا، جب 8 وکٹیں گرنے کے باوجود انہوں نے پاکستان کے خلاف 198 رنز کا اضافہ کیا تھا۔
پنڈی ٹیسٹ کی اس شاندار واپسی نے نہ صرف میچ کا رنگ بدل دیا بلکہ پروٹیز کی فائٹنگ اسپرٹ کا بھی منہ بولتا ثبوت پیش کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی

انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔
صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے 2 روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ صدرِ آصف علی زرداری، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور علاقائی و عالمی سطح پر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر جامع تبادلہ خیال کریں گے۔
صدر ابووو کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشین صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، تعلیم اور کلائمیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس دوران متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا قریبی، دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کے حامل ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دورے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا ’ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا‘، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی
  • تاریخ میں پہلی بار ایران کے پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات ہیں، مشاہد حسین سید
  • نیشنل گیمز: شوٹنگ مقابلوں میں پاک آرمی نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری برقرار رکھی
  • ایشز: دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی
  • آسٹریلیا کی دوسری فتح: انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست، ایشیز میں 0-2 برتری
  • 2025 ٹیسٹ کرکٹ، پاکستانی ٹیم بڑا معرکہ سر انجام نہ دے سکی
  • بھار ت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کوشکست دے کر سیریز بھی جیت لی
  • انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونیوالے بھارتی بلے باز سے متعلق بڑی خبر!
  • بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • آئی ایل ٹی 20؛ڈیسرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو دو وکٹوں سے شکست دےدی