ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین کا دورہ بہاولپور، ضلعی ورکنگ کے اراکین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
ڈاکٹر نوید محسن چوہان نے کہا کہ اس وقت تین تحصیلوں میں سیٹ اپ مکمل ہو چکا ہے اور تنظیم سازی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، حالیہ سیلاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین نے دیگر اضلاح کی طرح بہاولپور میں بھی ریلیف سے لے کر لوگوں کی واپسی تک اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی نے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں ضلع بہاولپور کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین مولانا سید فرخ مہدی، سید جواد رضا جعفری، سید ثقلین نقوی، سید احسان حیدر نقوی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے بہاولپور کی ضلعی ورکنگ کمیٹی کے ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر نوید محسن چوہان اور ان کی کابینہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بہاولپور کی موجودہ تنظیمی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈاکٹر نوید محسن چوہان نے کہا کہ اس وقت تین تحصیلوں میں سیٹ اپ مکمل ہو چکا ہے اور تنظیم سازی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، حالیہ سیلاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین نے دیگر اضلاح کی طرح بہاولپور میں بھی ریلیف سے لے کر لوگوں کی واپسی تک اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ابتدائی طور پر لوگوں میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا، جس کے بعد میڈیکل کیمپ لگائے گئے اور آخر میں ان کو راشن دیا اور انہیں عارضی طور پر خیمے دیے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 18 اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کو پائیدار، جامع اور ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط اقدامات کے ذریعے آگے بڑھانے کی بڑی پیش رفت کے طور پر، سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے قومی ترقی کے اہم شعبوں میں 18 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 35 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے 12 منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی کی سطح پر منظور کیے گئے ہیں، جب کہ 6 منصوبوں کی لاگت 280 ارب 20 کروڑ روپے ہے، جنہیں ایکنک (ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل) کو منظوری کے لیے بھجوایا گیا ہے۔
ایجنڈے میں خوراک و زراعت، طرزِ حکمرانی، صحت، اعلیٰ تعلیم، رہائش، سماجی بہبود، توانائی، ٹرانسپورٹ اور آبی وسائل سے متعلق منصوبے شامل تھے۔
زراعت کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور خوراک کے تحفظ کی بنیاد قرار دیتے ہوئے سی ڈی ڈبلیو پی نے اس مقصد کے لیے پنجاب ریزیلیئنٹ اینڈ انکلیوسِو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن (پی آر آئی اے ٹی) نامی فلیگ شپ منصوبے کو 68 ارب 67 کروڑ روپے لاگت کے ساتھ ایکنک کو بھیجنے کی منظوری دی۔
یہ منصوبہ ورلڈ بینک اور حکومتِ پنجاب کے اشتراک سے مالی معاونت کے تحت چلایا جائے گا جس کا مقصد موسمیاتی لحاظ سے مضبوط اور کمیونٹی پر مبنی جدید زراعت کو فروغ دینا ہے۔
7 ارب 35 کروڑ روپے مالیت کا جانوروں کی بیماریوں کی نگرانی اور کنٹرول کا پروگرام منظور کر لیا گیا تاکہ پاکستان کو بین الاقوامی صحت کے معیار پر پورا اترنے اور مویشیوں کی برآمدات کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔
مزید برآں پنجاب کلائمٹ ریزیلیئنٹ اینڈ لو کاربن ایگریکلچر مکینائزیشن پروجیکٹ (پی-سی ایل اے ایم پی) ایکنک کو ارسال کر دیا گیا، جس کی مالیت 36 ارب 12 کروڑ روپے ہے اور یہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی مالی معاونت سے چلایا جائے گا۔
حکمرانی میں اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیونس (پی آر آئی ڈی ای) پروگرام کو بھی منظور کرلیا گیا، جس کی مالیت 3 ارب 8 کروڑ روپے ہے۔