وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخ نامے اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمتوں میں نمایاں فرق پیدا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فروری میں کن اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور کن کی زیادہ؟ اعدادوشمار جاری

اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کے مطابق ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہےتاہم شہر کے مختلف بازاروں میں ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح اعلی میعار کے سیب کی سرکاری قیمت 297 روپے فی کلو ہے مگر مارکیٹ میں یہ 500 سے 450 روپے فی کلو تک دستیاب ہیں۔

وی نیوز نے اسلام آباد کی مارکیٹ کا دورہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ پھل اور سبزی مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق کیوں دستیاب نہیں ہیں؟

پھل فروشوں کے مطابق ان کو منڈی سے ہی یہ اجناس سرکاری نرخ پر نہیں ملتیں۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ جب ہمیں ہی ٹماٹر 170 روپے میں کہیں سے نہیں ملتا تو ہم اسے اسی ریٹ پر کیسے بیچ سکتے ہیں۔

پاکستان کے کسی کونے میں بھی ٹماٹر 170 روپے فی کلو میں دستیاب نہیں ہیں اس وقت منڈی میں بھی ٹماٹروں کا ریٹ 400 روپے فی کلو تک ہے۔

وی نیوز نے اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین ساجد عباسی سے رابطہ کیا کہ اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس بنیاد پر ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے؟ جس پر ساجد عباسی نے بتایا کہ ہر شام اسلام آباد مارکیٹ میں نیلامی کے بعد اوسط نرخ نکال کر معمولی منافع کے ساتھ ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں حکومت کتنی کامیاب ہوئی؟

ان نرخوں پر عمل درآمد کرانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انتظامیہ دورے کر کے دیکھتی ہے کہ کہاں سرکاری نرخ نامے پر عمل نہیں ہو رہا اور مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کو جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کی جانب سے سبزی منڈی کا دورہ کیا گیا۔ دورانِ انسپیکشن مہنگے داموں سبزی و پھل فروخت کرنے اور نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر 12 دکانداروں کو حوالات منتقل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے اتوار بازاروں اور م میں سرکاری نرخ نامے پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ٹیموں نے تمام بازاروں کا دورہ کیا ہے اور جرمانے بھی کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایرانی سرحد کی بندش سے بلوچستان میں ایرانی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خریداری کے وقت ہمیشہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق قیمت ادا کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری شکایت درج کرائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اتوار بازار اسلام اباد ریٹ لسٹ سبزی منڈی سبزی و پھل کی قیمتیں مارکیٹ کمیٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اتوار بازار اسلام اباد ریٹ لسٹ سبزی منڈی سبزی و پھل کی قیمتیں مارکیٹ کمیٹی مارکیٹ کمیٹی کے روپے فی کلو اسلام آباد سرکاری نرخ کے مطابق

پڑھیں:

40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے ملک کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک، کوہستان 40 ارب روپے کرپشن کیس کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کو اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں بعض بااثر اور اہم شخصیات کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ملزم کے گھر سے سونا، غیر ملکی کرنسی، قیمتی گاڑیاں، جائیدادوں کے اصل کاغذات اور چیکس کے ریکارڈ برآمد، نیٹ ورک محکمانہ افسران سے بھی اوپر تک پھیلا، سینئر افسران کی ملی بھگت سے کئی سال تک چلتا رہا۔نیب حکام کے مطابق ملزم قیصر اور ان کی اہلیہ کو ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس سے ڈسچارج ہونے کے فوراً بعد حراست میں لیا گیا۔ ملزمان پر 40 ارب روپے سے زائد عوامی فنڈز کے غبن کا الزام ہے۔نیب ذرائع کے مطابق کوہستان کرپشن کیس میں سرکاری خزانے کے اکاؤنٹ G-10113 سے غیر قانونی طور پر اربوں روپے نکلوائے گئے۔ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس، اے جی آفس اور نیشنل بینک آف پاکستان کے افسران و اہلکاروں نے اپر کوہستان کے کنٹریکٹرز اور نجی افراد کے ساتھ ملی بھگت سے سرکاری منصوبوں کے لیے مختص رقوم کو خرد برد کیا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جعلی بل، فرضی شیڈولز اور بوگس چیک تیار کرکے سرکاری خزانے سے اربوں روپے نکلوائے گئے۔ نیب نے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سرکاری ملازمین، بینکرز اور کنٹریکٹرز شامل ہیں، جبکہ سونا، غیر ملکی کرنسی، نقد رقم، قیمتی گاڑیاں اور اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں برآمد کی گئی ہیں۔نیب کے مطابق قیصر اقبال جو کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) ڈپارٹمنٹ اپر کوہستان میں کلرک اور بعد ازاں ہیڈ کلرک کے عہدے پر تعینات رہا، اس اسکینڈل کا مرکزی کردار اور ماسٹر مائنڈ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • پاکستان میں سونے کی قیمت سے متعلق اہم خبر
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس 2400 پوائنٹس بڑھ گیا
  • ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
  • ٹماٹر کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے،قیمت 600 روپے کلو تک جا پہنچی
  • ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا
  • 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار