حکومت سندھ کا کامیاب امن مشن، کچے کے 72ڈاکو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )حکومت سندھ کا کامیاب امن مشن، سرنڈر پالیسی 2025 تقریب کا باضابطہ آغاز ہوگیا کچے کے علاقے کے 72 ڈاکوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی۔وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے سندھ پولیس کے افسران، جوانوں اور رینجرز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا

انسپکٹر جنرل (آئی جی)سندھ غلام نبی میمن، ڈپٹی انسپکٹر جنرلزلاڑکانہ، سکھر، متعلقہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اعلی حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔سرنڈر پالیسی کے تحت 72 ڈاکووں نے سرنڈر کیا ہے، بدنام زمانہ ڈاکووں نے 200سے زائد چھوٹے بڑے ہتھیار ڈال دیے، آپریشن گڑھی تیغو کی کامیابی کے بعد یہ اہم پیشرفت ہوئی ہے، 5ماہ جاری رہنے والے آپریشن کے دوران 107مغوی بازیاب کروائے گئے تھے۔سرنڈر کرنے والے 72ڈاکوں کے ہتھیاروں میں کل 200سے زائد ہتھیار شامل ہیں، جن میں بڑے اور چھوٹے ہتھیار بھی موجود ہیں، ہتھیاروں میں 62جی تھری رائفل، 97ایس ایم جیز، 48ڈبل بیرل، 7آر پی جی اور 2بھاری ہتھیاروں میں اینٹی ٹینک آر آر 75 اور 12 اعشاریہ7اینٹی ائیرکرافٹ گن بھی حکومت کے حوالے کی گئی ہے۔ان ڈاکووں کے سروں کی قیمت 6کروڑ روپے سے زائد مقرر کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زردری اور بلاول بھٹو کو معافی معانگنی چاہیے، عظمی بخاری وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ ایندھن کی قلت کا معاملہ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیر قانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ افغانستان کے ساتھ معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، وزیرِ دفاع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہتھیار ڈال

پڑھیں:

سندھ کے کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سرینڈر پالیسی کے تحت تاریخی پیش رفت

سندھ کے کچے کے علاقوں میں جرائم کے خلاف ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں 72 خطرناک ڈاکوؤں نے سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی 2025 کے تحت ہتھیار ڈال دیے اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس لائن شکارپور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں یہ سرنڈر عمل میں آیا جہاں ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو پیش ہوئے اور اپنے جدید اسلحے کو قانون کے حوالے کیا۔
اس تقریب میں جمع کیے گئے اسلحے میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گنز اور دیگر بھاری ہتھیار شامل تھے۔ ان ڈاکوؤں کے سروں کی مجموعی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد تھی، جس سے ان کے خطرناک ماضی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان میں کئی بدنام ڈاکو شامل تھے جیسے نثار سبزوئی، جس پر 82 مقدمات درج تھے اور اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے تھی، جبکہ لادو تیغانی کے خلاف 93 ایف آئی آرز درج تھیں اور اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ رکھی گئی تھی۔ اسی طرح سوکھیو تیغانی، سونارو تیغانی، جمعو تیغانی، ملن عرف واجو، گلزار بھورو، نور دین تیغانی اور نمو تیغانی جیسے خطرناک ملزمان بھی شامل تھے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے واضح پالیسی دی ہے کہ ڈاکو ہتھیار ڈال کر پرامن زندگی گزارنا چاہیں تو انہیں موقع دیا جائے گا، لیکن ہتھیار ڈالنے کے باوجود ان سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا اور وہ عدالتی عمل سے ضرور گزریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب کسی قسم کی ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ کی اجازت نہیں ہوگی اور جو بھی ہتھیار ڈالے گا، اس کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس، رینجرز اور مقامی برادریوں کے تعاون سے یہ کامیابی ممکن ہوئی، اور اب کچے کے علاقوں میں امن قائم کرنے کے لیے حکومت مزید اقدامات کر رہی ہے۔ سرینڈر کرنے والوں کو اچھے شہری بننے، نوکریاں فراہم کرنے، بچوں کو تعلیم دلوانے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ بہت سے علاقوں میں امن بحال ہو چکا ہے، لیکن کچھ حساس علاقے جیسے گھوٹکی کا کچہ ابھی کلیئر نہیں ہو سکا۔ انہوں نے 2012 سے جاری ہنی ٹریپ جیسی مجرمانہ سرگرمیوں کی بھی نشاندہی کی جن پر قابو پانے کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں۔
یہ پیش رفت سندھ میں نہ صرف جرائم کی بیخ کنی کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ ایسے افراد کو پرامن معاشرتی زندگی کا حصہ بنانے کی ایک مثبت اور قابل تقلید مثال بھی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کچے کا تاریخی دن، ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے
  • شکارپور میں امن کی بحال، 71 ڈاکوؤں کا سرینڈر، 209 ہتھیار پولیس کے حوالے
  • سندھ کے کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سرینڈر پالیسی کے تحت تاریخی پیش رفت
  • کچے کے 65 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
  • پنجاب حکومت کا 2025-26 میں11نئی سکیمیں شامل کرنےکا فیصلہ
  • پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف
  • کیا سندھ کی نئی سرنڈر پالیسی کچے کے علاقے میں امن لائے گی؟
  • زرداری فارمولا کامیاب، کچہ ایریا کے درجنوں مبینہ ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر تیار
  • فلسطینیوں کی جرمن عدالت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی اپیل