علی رامے: ایئر پنجاب کے قیام کیلئےورکنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی۔

رپورٹ میں ایئر پنجاب کے مالی اور آپریشنل خدوخال شامل ہیں،اس میں منصوبے کی ابتدائی لاگت 12 سے 15 ارب روپے تجویزکی گئی ہے،رپورٹ میں پانچ جدید Airbus A320 جہاز لیز پر حاصل کرنے کی تجویزدی گئی ہے جس میں ایک جہاز کی ماہانہ لیز لاگت 3.

75 لاکھ امریکی ڈالر ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق پانچ جہازوں کی لیز سالانہ6 ارب30 کروڑ روپے تک ہوگی، رپورٹ میں پائلٹس کی تنخواہیں 15 سے 25 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ابتدائی مرحلے میں لاہور سے دبئی، جدہ اور کراچی کے لئے پروازوں کی تجویزدی گئی ہے،اندرونِ ملک کرایہ 15 ہزار، دبئی کے لئے 40 ہزاراور جدہ کے لئے 50 ہزار روپے متوقع ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

ایئر پنجاب سے روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،ورکنگ کمیٹی نے پرائیویٹ پارٹنرشپ سے منصوبے کو چلائے جانے کی تجویز پیش کی ہے،

ورکنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اگلے سال ستمبر میں ائیر پنجاب سروس کا آغاز ہوگا ۔
 

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ

افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف