سکردو، قیمتی پتھروں سے وابستہ تاجروں نے شاہراہ بلتستان بند کرنے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ روندو چھما چھو کے مقام پر معدنیات لیز وزیر اعلیٰ کے فرنٹ مین کو دیا گیا ہے، دوسری طرف ہماری روزی روٹی بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قیمتی پتھروں کی تجارت سے وابستہ گلگت بلتستان کے تاجروں نے 27 اکتوبر کو شاہراہ بلتستان (جے ایس آر) پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ روندو چھما چھو کے مقام پر معدنیات لیز وزیر اعلیٰ کے فرنٹ مین کو دیا گیا ہے، دوسری طرف ہماری روزی روٹی بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمبہ سکردو میں پکڑی گئی ہماری گاڑی کو فوری طور پر چھوڑا جائے اور قیمتی پتھر ہمارے حوالے کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناانصافی اور ہماری معدنیات پر قبضے کیخلاف 27 اکتوبر سے شاہراہ بلتستان کو مکمل بند کیا جائے گا جس میں بلتستان بھر سے لوگ جمع ہوں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عدالت نے علیمہ خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے اور راولپنڈی پولیس کو حکم دیا علیمہ خان کو گرفتار کرکے 22 تاریخ کو پیش کریں۔
علیمہ خان کےعلاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کردیں۔
سماعت سے قبل لیڈیز پولیس کی بڑی تعداد عدالت کے باہر تعینات تھی جب کہ پراسیکیوٹر نے کہا کہ علیمہ خان کی آج عدم حاضری پر ضمانت منسوخ کرنے کی کارروائی ہوگی۔
وکیل صفائی نے کہا کہ علیمہ خان کے غیر قانونی وارنٹ کے خلاف آج عدالت میں سخت موقف اپنائیں گے، علیمہ خان پر یکطرفہ فرد جرم کارروائی غیر قانونی ہے، دہشت گردی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے، یہ درخواست سماعت کیلئے منظور ہے پھر فرد جرم کیسے لگائی۔