کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپیہ تگڑا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کاروبار کے اختتام پر پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 5 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ معاشی استحکام، شعبہ جاتی بنیادوں پر غیر ملکی سرمایہ کاری رحجان کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 13 پیسے کی کمی سے 280 روپے 93 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے اپنے ہیڈ کوارٹرز کو منافع کی منتقلی کیلئے طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 5 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 10 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر ڈالر کی قدر مارکیٹ میں
پڑھیں:
کےالیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے کی بڑی کمی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کےالیکٹرک کی 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کردیا۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق کےالیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا کا سابقہ فیصلہ برقرار ہے، فیصلہ کےالیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی سے متعلق ہے۔ نیپرا کے مطابق رائٹ آف کلیمز کی مد میں صارفین پر 50 ارب روپے کا بوجھ برقرار رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے جبکہ کمپنی اس حوالے سے تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔