ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے قلیل مدتی ریلیف کی خوشخبری سامنے آئی ہے۔
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمتوں میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
یہ درخواست بجلی کی پیداوار میں ایندھن کے کم نرخوں اور مؤثر انتظامی اخراجات کے باعث جمع کرائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا اس درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو کرے گا، جس کے بعد فیصلہ متوقع ہے کہ آیا یہ کمی صارفین کے بلوں میں لاگو ہوگی یا نہیں۔ اگر نیپرا کی جانب سے منظوری دی جاتی ہے تو یہ کمی اگلے ماہ کے بجلی بلوں میں صارفین کو دستیاب ہوگی ۔
واضح رہے کہ حکومت نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی بجلی ریلیف پیکیج بھی تیار کر رکھا ہے۔ مجوزہ پیکیج کے مطابق آئندہ تین سال کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 14 روپے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔ اس پیکیج کا مقصد زراعت اور صنعت کو توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے نجات دلانا اور ملکی معیشت کو استحکام دینا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی کی
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟