City 42:
2025-12-06@22:12:53 GMT

 بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

اویس کیانی: کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبرآگئی۔
ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نےماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی37 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔ نیپراکی جانب سےدرخواست پر29 اکتوبرکوسماعت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کےلیےاگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے،اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔
 

 

بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اچانک کریش کرگیا۔

پنجاب میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اچانک کریش کرگیا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سسٹم میں خرابی کے بعد نہ تو نئے لائسنس کے لئے درخواست دی جا سکی اور نہ ہی موجودہ لائسنس کی تجدید ممکن رہی، جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم اچانک بند ہونے سے پورا پورٹل غیر فعال ہوگیا۔ صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئیں کہ نہ تو ای لائسنس ڈائون لوڈ ہو رہا ہے اور نہ ہی آن لائن اپلیکیشن ٹریکنگ کی سہولت دستیاب ہے۔اس تعطل نے خاص طور پر ان صارفین کو سب سے زیادہ متاثر کیا جنہیں فوری بنیادوں پر لائسنس درکار تھا، نئے ڈرائیور جو ٹیسٹ کی تیاری کر رہے تھے اور وہ شہری جن کے لائسنس کی میعاد ختم ہونے والی تھی۔بتایا گیاہے کہ متعلقہ ٹیم کی جانب سے فوری کاوشوں کا آغاز کیا گیا چند گھنٹوں کی بندش کے بعد سسٹم دوبارہ بحال کردیا گیا اور صارفین کو تمام خدمات تک رسائی پھر سے مل گئی جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • 4 ارب میونسپل ٹیکس بجلی بلوں میں وصول کیے، گٹر پر ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن
  • ملازمین کیلئے اچھی خبر، ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا گیا
  • اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی، شرجیل میمن
  • اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ کامیاب ہوتی ہے، شرجیل میمن
  • نیو کراچی میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • پنجاب سے 60 لاکھ روپے مالیت کی منشیات کراچی لانے کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلر سمیت 3 گرفتار
  • میٹا کا فیس بک اور انسٹاگرام پر صارفین کی سہولت کے لیے یکجا سپورٹ ہب متعارف
  • ٹک ٹاک نے نیا ’نیئربائی فیڈ‘ فیچر متعارف کرا دیا
  • کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار
  • آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اچانک کریش کرگیا۔