آصف آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کا 92 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کا 92 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے 38 سالہ آصف آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا۔
آصف آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کرنے والے معمر ترین بولر بن گئے۔
انہوں نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
خیال رہے کہ آصف آفریدی نے 38 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بننے کے بعد اسٹارک نے وسیم اکرم سے متعلق کیا کہا؟
پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے باوجود آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ماضی کے لیفٹ آرم اسپیڈ اسٹار کو دنیا کا بہترین فاسٹ بولر سمجھتے ہیں۔
مچل اسٹارک نے گزشتہ روز ایشز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں سابق پاکستانی کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا 414 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا اور وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے۔
پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر جب پریس کانفرنس کے دوران مچل اسٹارک سے پوچھا گیا کہ کیا وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے بعد آپ خود کو لیفٹ آرم گریٹسٹ بولر آف آل ٹائم سمجھتے ہیں، جس پر ان کا کہنا تھا میں خود کو ایسا نہیں سمجھتا، میں سمجھتا ہوں کہ وسیم اکرم اب بھی مجھ سے بہت بہتر بولر ہیں، وہ اب بھی لیفٹ آرم بولرز میں سب سے اوپر ہیں۔
مچل اسٹارک کا کہنا تھا مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میرا نام بھی ان جیسے عظیم لیڈر کے ساتھ لیا جا رہا ہے لیکن میں صرف اپنی پرفارمنس سے وکٹیں لینے کی کوشش کر رہا ہوں۔
گزشتہ روز وسیم اکرم نے بھی سوشل میڈیا پر مچل اسٹارک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا آپ بہت ہی محنتی بولر ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ آپ نے میرا ریکارڈ توڑا، اسی طرح پرفارم کر کرے چمکتے رہیں۔
Super Starc! Proud of you, mate. Your incredible hard work sets you apart, and it was only a matter of time before you crossed my tally of wickets . I am pleased to give this to you! Go well, and keep soaring to new heights in your stellar career . ????????@mstarc56
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 4, 2025
واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر کا اعزاز انگلینڈ کے سابق بولر جیمز اینڈرسن کے پاس ہے جنہوں نے 188 میچز میں 704 وکٹیں لیں۔