جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں 55فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (کامرس ڈ یسک ) جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں جننگ فیکٹریوں میں 4056000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جننگ فیکٹریوں میں 2617000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ستمبر میں فیکٹریوں میں 2060000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 118 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں جننگ فیکٹریوں میں 945000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر میں جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں ماہانہ بنیادوں پر 99.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں جننگ فیکٹریوں میں
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔