ایپل کے نئے آئی فونز پر لیکس کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایپل کی نئی آئی فون سیریز سے متعلق دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق کمپنی 2027 میں آئی فون 20 سیریز متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
اگرچہ آئی فون 17 سیریز رواں سال ستمبر میں پیش کی جا چکی ہے اور عام طور پر نئی ڈیوائسز اگلے سال آتی ہیں، مگر تازہ لیکس نے مستقبل کے ماڈلز سے متعلق شائقین کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2027 میں آئی فون کے اجراء کو 20 سال مکمل ہوں گے، اور اس موقع پر ایپل اپنی نئی ڈیوائسز کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی آئی فون 19 کو چھوڑ کر براہ راست آئی فون 20 کے نام سے نئی سیریز لانچ کرے گی، بالکل اسی طرح جیسے 2017 میں آئی فون کی دسویں سالگرہ پر آئی فون X (ٹین) متعارف کرایا گیا تھا۔
لیک رپورٹس کے مطابق آئی فون 20 سیریز میں
بیزل لیس (Bezel-less) ڈسپلے پینل شامل ہوگا، نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا، اور ایپل کا ڈیزائن لینگوئج ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اگلے سال 2026 میں ایپل اسٹینڈرڈ آئی فون ماڈل پیش نہیں کرے گا، بلکہ آئی فون ایئر (Air)، پرو (Pro) اور پہلا فولڈ ایبل آئی فون فولڈ متعارف کرائے گا۔
پھر 2027 کی پہلی ششماہی میں اسٹینڈرڈ آئی فون 20 سامنے آئے گا، جبکہ ری ڈیزائن آئی فون 20 پرو، ائیر اور فولڈ 2 ماڈلز سال کی دوسری ششماہی میں لانچ کیے جائیں گے۔
یوں ایپل کے شائقین کو اگلے دو برسوں میں بڑے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے انقلاب کا سامنا ہو سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی فون 20
پڑھیں:
اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2026ء) اخبار کے مطابق جلی ہوئی گاڑی امینڈولارا نامی گاؤں کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ملی، جو کالابریا کے وسیع زرعی علاقے میں واقع ہے۔
اخبار کے مطابق پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دو افراد کو منی وین کے دروازے باہر سے بند کرتے اور اس کے اندر آتش گیر مائع پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دونوں مشتبہ افراد موقع سے فرار ہو گئے۔
فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کے بعد گاڑی کے اندر سے چار لاشیں برآمد کیں۔
مقامی پولیس چیف نے اس اطالوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یہ یقینی طور پر قتل کا واقعہ ہے، اب ہمیں صرف اس کی تفصیلات معلوم کرنا ہیں۔
(جاری ہے)
‘‘
اخبار نے مزید لکھا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران اس علاقے میں پاکستانیوں کی گاڑیوں اور منی وینز کے نذر آتش کیے جانے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق علاقے میں تارکین وطن کے مختلف گروہوں کے درمیان زرعی کام کی تقسیم، رہائشی دستاویزات (ریذیڈنسی پیپرز)، اور رہائش کے مسائل پر کشیدگی پائی جاتی ہے، جسے ممکنہ طور پر اس واقعے کے پس منظر سے جوڑا جا رہا ہے۔
اطالوی حکام اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اکٹھے چار افراد کے اس قتل کے محرکات اور اس کے ذمہ دار افراد کے اس جرم میں کردار کی مکمل طور پر وضاحت ہو سکے۔
ادارت: مقبول ملک