ٹرمپ پیوٹن طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ، ماحول کشیدہ ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہنگری میں طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور روس کے مذاکرات کاروں کے درمیان فون کال کے دوران تلخی کے باعث ماحول کشیدہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں رہنمائوں کی ملاقات منسوخ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اور اس سے توقع کی جا رہی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازعات اور یوکرین کی صورتحال پر بات چیت ہوگی، تاہم مذاکرات کاروں کے درمیان اختلافات نے معاملہ بگاڑ دیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں چینی صدر کے ساتھ اہم تجارتی معاملات پر بات چیت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہم اس بات چیت میں بہت اچھا کام کرنے جا رہے ہیں”۔ اسی دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک غزہ میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ اور پیوٹن ملاقات کی منسوخی سے عالمی سفارتی سطح پر امریکا–روس تعلقات میں مزید تنائو پیدا ہونے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
کولمبیا نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلالیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا پر ٹرمپ کے الزامات اور ٹیرف دھمکیوں پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبیا نے اپنے سفیر ڈینیئل گارسیاپینا کو فوری طور پر واپس بلا لیا۔ کولمبیا کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات اور مجوزہ تجارتی پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے منشیات فروشی کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا اب کولمبیا کو دی جانے والی تمام مالی امداد بھی بند کر دے گا۔امریکا اور کولمبیا کے درمیان تنازع میں اْس وقت اضافہ ہوا جب کولمبیا نے امریکی فوج کی جانب سے کیریبین میں کشتیوں پر حملوں کی مذمت کی تھی۔