ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، سیکڑوں ویب سائٹس اچانک بند، لاکھوں صارفین متاثر
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی، ایمیزون ویب سروسز (AWS)، کو ایک بڑے تکنیکی خلل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہوگئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی AWS کے ایک اندرونی نظام میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے عمل کی نگرانی کرتا ہے۔ اس نظام میں بگ پیدا ہونے سے ڈیٹا کے بہاؤ میں خلل آیا اور متعدد سرورز نے بیک وقت کام کرنا بند کردیا، جس سے مختلف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز متاثر ہوئیں۔
اس تکنیکی مسئلے کے باعث دنیا بھر میں ای کامرس، گیمنگ، اسٹریمِنگ، اور مواصلاتی پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔ متاثر ہونے والے مشہور پلیٹ فارمز میں چیٹ جی پی ٹی، اسنیپ چیٹ، زوم، روبلوکس، سگنل، اور ڈوولنگو شامل ہیں۔ کئی صارفین نے شکایت کی کہ وہ نہ تو لاگ ان کر پا رہے ہیں اور نہ ہی سروسز تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔
انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ “ڈاؤن ڈیٹیکٹر” کے مطابق اس خرابی کے باعث ایک ہزار سے زائد کمپنیوں کے آن لائن آپریشنز متاثر ہوئے۔ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان، اور یورپی ممالک سے لاکھوں صارفین نے سروس بندش اور کنکشن کے مسائل رپورٹ کیے۔
ایمیزون کے ترجمان نے تصدیق کی کہ کمپنی کے انجینئرز نے فوری طور پر مسئلے کی وجوہات جاننے اور سروسز بحال کرنے کے لیے کام شروع کر دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق زیادہ تر متاثرہ سروسز چند گھنٹوں میں بحال کر دی گئیں، تاہم مکمل استحکام میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
تکنیکی ماہرین کے مطابق AWS میں پیدا ہونے والا یہ خلل اس بات کی یاد دہانی ہے کہ دنیا کی بڑی ڈیجیٹل معیشتیں کس حد تک کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر انحصار کرتی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
قومی ایئرلائن کی کراچی سے اڑان بھرنے والی پرواز میں فنی خرابی، وزیر بلدیات ناصرحسین بھی سوار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی ائیرلائن کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 نے اڑان بھری تو تھوڑی ہی دیر بعد اسے فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ روانگی کے تقریباً 17 منٹ بعد تکنیکی مسئلے کا شکار ہوا۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا، جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا اور پرواز منسوخ کردی گئی۔
پرواز میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت دیگر مسافر موجود تھے۔ فنی خرابے کے باعث پرواز منسوخ ہونے پر ناصر حسین شاہ طیارے سے اتر کر واپس روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات کو آج سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔