امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہنگری میں طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکا اور روس کے مذاکرات کاروں کے درمیان فون کال کے دوران تلخی کے باعث ماحول کشیدہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات منسوخ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق، ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اور اس سے توقع کی جا رہی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازعات اور یوکرین کی صورتحال پر بات چیت ہوگی، تاہم مذاکرات کاروں کے درمیان اختلافات نے معاملہ بگاڑ دیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں چینی صدر کے ساتھ اہم تجارتی معاملات پر بات چیت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم اس بات چیت میں بہت اچھا کام کرنے جا رہے ہیں"۔

اسی دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک غزہ میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ اور پیوٹن ملاقات کی منسوخی سے عالمی سفارتی سطح پر امریکا–روس تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہونے کا امکان ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے درمیان ٹرمپ اور

پڑھیں:

امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا

امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز

امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا۔ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر اگلے سال چین کا دورہ کریں گے۔ امید ہے بیجنگ کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پائے گا۔

روس یوکرین جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لگتا نہیں کہ یوکرین جنگ جیت پائے گا۔ جنگ بندی ہی مسئلے کا حل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشمشان گھاٹ سے متعلق کیس؛ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی، پشاور ہائیکورٹ چین مخالف سانائے تاکائچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب خامنہ ای نے ٹرمپ کی جوہری مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر امریکا متحرک ، سفارتی کوششیں تیز جنگ بندی ٹوٹی تو حماس صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ٹرمپ کی دھمکی نئی دہلی دنیاکا آلودہ ترین شہر بن گیا، لاہور کی فضا بھی انتہائی مضر صحت قرار غزہ میں 98فلسطینیوں کا خون بہانے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ پیوٹن طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ، ماحول کشیدہ ہو گیا
  • ٹرمپ اور پیوٹن کی ہنگری میں طے ملاقات منسوخ
  • ٹرمپ اور پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہوں‘ یوکرینی صدر
  • ٹرمپ‘ پیوٹن سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں‘ یوکرینی صدر
  • امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا
  • ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، سیکڑوں ویب سائٹس اچانک بند، لاکھوں صارفین متاثر
  • پیوٹن کی شرائط مان لو ورنہ روس تباہ کر دے گا، ٹرمپ
  • پیوٹن کی شرائط مان لو ورنہ روس تباہ کردے گا، ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو انتباہ
  • ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو جنگ بندی کیلئے پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور ، برطانوی اخبار