ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو جنگ بندی کیلئے پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور ، برطانوی اخبار
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی کچھ شرائط تسلیم کرنے پر غور کریں تاکہ خطے میں امن قائم کیا جا سکے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو روسی صدر کی جانب سے دی گئی مبینہ دھمکی سے بھی آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے روسی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو روس بھرپور کارروائی کرتے ہوئے یوکرین کو “تباہ” کر دے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی صدر نے زیلینسکی کو مشورہ دیا کہ وہ مشرقی یوکرین کے ڈونباس علاقے کو روس کے حوالے کرنے پر غور کریں، کیونکہ یہ تنازعہ کا سب سے بڑا محور بن چکا ہے۔ تاہم، فنانشل ٹائمز کے مطابق، یوکرینی صدر زیلینسکی نے صدر ٹرمپ کو قائل کر لیا کہ وہ موجودہ جنگی پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے جنگ بندی پر راضی ہوں۔
ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “دونوں ممالک کو موجودہ محاذ پر جنگ روک دینی چاہیے اور خون خرابہ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “اب دونوں فریق خود کو فاتح قرار دے کر فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیں۔”
فنانشل ٹائمز کے مطابق، زیلینسکی نے اس پیشکش کو ایک “اہم اور حقیقت پسندانہ” نکتہ قرار دیا۔ یاد رہے کہ امریکی اور یوکرینی صدور کے درمیان یہ ملاقات وائٹ ہاؤس میں دو روز قبل ہوئی تھی، جسے ماہرین نے یوکرین تنازع کے حوالے سے ایک ممکنہ موڑ قرار دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔