پولینڈ کی روسی صدر پیوٹن کو گرفتار کرنے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وارسا:پولینڈ کی جانب سے روس کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر روسی صدر نے ہنگری سمٹ میں شرکت کے لیے ان کی فضائی حدود استعمال کی تو اس صورت میں بین الاقوامی عدالت کے جاری کردہ وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پولش وزیرِ خارجہ رادوسواف سکورسکی نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ اگر پیوٹن کا طیارہ پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوتا ہے، تو ان کی حکومت طیارے کو روکنے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے پیوٹن کے خلاف وارنٹ جاری کر رکھا ہے، جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے یوکرین سے سینکڑوں بچوں کو غیر قانونی طور پر روس منتقل کیا۔
روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے اور آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا تاہم عدالت کے رکن ممالک پر لازم ہے کہ اگر پیوٹن ان کی سرزمین پر قدم رکھیں تو انہیں گرفتار کریں۔
پولش وزیر خارجہ نے کہا کہ ”میں اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ اگر پیوٹن کا جہاز ہماری فضائی حدود میں آیا تو اسے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ بہتر یہی ہے کہ یہ پرواز کوئی دوسرا راستہ اختیار کرے۔“
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ اگر
پڑھیں:
علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
راولپنڈی (جنرل رپورٹر )انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتاری کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں۔