دہلی میں شدید فضائی آلودگی پر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں تنازعہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
دہلی حکومت کے وزیر کا کہنا تھا کہ عآپ کا مقصد دہلی کے آلودگی کے مسئلہ کیلئے کسانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا اور دیوالی کو بدنام کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں فضائی آلودگی کے مسئلے پر ایک بار پھر سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے منگل کو عام آدمی پارٹی (عآپ) اور اروند کیجریوال پر شدید حملہ کیا اور الزام عائد کیا کہ عآپ جان بوجھ کر پنجاب کے کسانوں کو پرالی جلانے کے لئے اکسا رہی ہے تاکہ دہلی کی ہوا مزید آلودہ ہو اور عوام میں ناراضگی بڑھے۔ سرسا نے کہا کہ پنجاب میں عآپ کے لیڈر کسانوں کو چہرہ ڈھانپ کر پرالی جلانے پر مجبور کر رہے ہیں تاکہ ان کی شناخت نہ ہو۔ سرسا نے مزید کہا "میں آپ کو دکھانا چاہتا ہوں کہ عام آدمی پارٹی کس طرح کسانوں کو پرالی جلانے پر مجبور کر رہی ہے، کسان خود یہ نہیں کرنا چاہتے لیکن انہیں ایسا کرنے کے لئے کہا جا رہا ہے"۔ ان کا کہنا تھا کہ عآپ کا مقصد دہلی کے آلودگی کے مسئلہ کے لئے کسانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا اور دیوالی کو بدنام کرنا ہے۔
سرسا نے کیجریوال پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر پابندی عائد کی جاتی ہے لیکن دوسری مذہبی رسومات پر خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔ سرسا نے کہا کہ جب عید قربان پر سڑکوں پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے تو کیا کیجریوال کچھ کہتے ہیں، یہ لوگ دیوالی کو بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور اورنگزیب کی طرح ہندو روایات پر حملہ کر رہے ہیں۔ جواب میں سوربھ بھاردواج نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ پنجاب کا اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) 156 ہے۔ سوربھ نے پوسٹ میں لکھا کہ ایک انپڑھ کہہ رہا ہے پنجاب میں پرالی جلانے سے دہلی کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا، مسئلہ یہ ہے کہ پنجاب کا اے کیو آئی صرف 156 ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پرالی جلانے کسانوں کو
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.