Express News:
2025-10-22@16:17:56 GMT

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے بیکری سے 1500 خراب انڈے ضبط کرلیے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

کراچی:

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بیکری سے 1500 خراب انڈے اور 10 ہزار مضرِ صحت بیکری آئٹمز ضبط کر لیے۔

ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ضلع شرقی میں قائم بیکری یونٹس پر چھاپے مارے گئے جہاں ایکسپائر اور خراب انڈوں سے بیکری مصنوعات تیار کی جا رہی تھیں۔

دورانِ کارروائی دو بیکری مینوفیکچرنگ یونٹس کو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایکسپائر اجزاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ فوڈ اتھارٹی

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ ،نارتھ ناظم آباد میں تعمیراتی مافیا کا دھندہ،عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ

بلڈنگ افسران پر ملوث ہونے کے الزامات، جاری تعمیرات میں قانونی ضوابط کی پامالی
بلاک F پلاٹ نمبر E19,F95, پرڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند کی تعمیراتی مافیا سے ملی بھگت

وسطی کے معروف علاقے نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں تعمیراتی مافیا نے دوبارہ سے اپنا دھندہ تیز کر دیا ہے ، جس کے نتیجے میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ یک لخت بڑھ گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند اسوقت ، بلاک F کے پلاٹ نمبر E19 اور F95 پر غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شدید الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول کے افسران کی ملی بھگت سے نہ صرف غیر معیاری عمارتیں کھڑی کی جا رہی ہیں، بلکہ بنیادی ڈھانچے اور رہائشیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ کئی جگہوں پر تو تعمیراتی کمپنیاں کھلی بغاوت پر اتر آئی ہیں اور انہیں نہ تو بلڈنگ قوانین کی پاسداری کا احساس ہے اور نہ ہی حفاظتی اقدامات کا۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی رہائشی، عبدالستار، نے بتایا، ’’یہ لوگ راتوں رات غیرقانونی تعمیرات کرتے ہیں۔ ہماری شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ ایسا لگتا ہے کہ سب ملے ہوئے ہیں‘‘۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی افسر کے خلاف ثبوت ملتے ہیں تو اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمارتوں کی غیرقانونی تعمیر پر کام روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور ان کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے ۔ماہرین شہری منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کا یہ سلسلہ نہ صرف شہر کے خوبصورت منظر نامے کو تباہ کر رہا ہے بلکہ عوامی حفاظت کے لیے ایک بڑا خطرہ بھی بنتا جا رہا ہے ۔اس صورتحال میں شہری حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ نارتھ ناظم آباد میں ہو رہی غیرقانونی تعمیرات پر فوری طور پر کارروائی کریں اور مجرموں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • غیر معیاری بیکری اشیاء تیار کرنیوالی دو بیکری یونٹس سیل، 1500 خراب انڈے اور 10 ہزار آئٹمز ضبط
  • کراچی میں افغان بستی آپریشن دوبارہ شروع، 1500 مکانات مسمار
  • سندھ بلڈنگ ،نارتھ ناظم آباد میں تعمیراتی مافیا کا دھندہ،عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ
  • کراچی ایئرپورٹ کا رن وے روزانہ 3 گھنٹے بند رہے گا ، نوٹم جاری
  • کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کراچی میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے آپریشنز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں
  • جناح ٹاؤن یوسی 1 بلدیاتی ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیے گئے
  • غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کو کے ایم سی کے نوٹس، کارروائی کا عندیہ
  • سندھ بلڈنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی بلڈر سے ملی بھگت
  • انسداد پولیو مہم میں غفلت: مرتکب افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ