افغان سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، وفاقی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکاکہنا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے جنہوں نے مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کیا، ترکیہ میں ہونے والا آئندہ اجلاس علاقائی امن اور استحکام کے لیے ایک اہم موقع ہوگا، جہاں فریقین ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر غور کریں گے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، افغان حکومت کو دہشتگرد گروہوں کے خاتمے اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ پاکستان مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر عملدرآمد چاہتا ہے، کیونکہ خطے میں پائیدار امن صرف مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے، خطے کے تمام ممالک باہمی اعتماد کے ماحول میں آگے بڑھیں گے تاکہ دہشتگردی اور انتہاپسندی جیسے خطرات کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات ، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ زین بیک کلولو بائیوو نے ملاقات کی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔
PR No.3️⃣6️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
Meeting between the Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar and Kyrgyz Minister of Foreign Affairs H.E. Zheenbek Kulubaev , 03 December 2025https://t.co/FgYii0IL8E
⬇️ pic.twitter.com/sUtrW6WHXW
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کےتمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، علاقائی روابط، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔
9مئی کیس میں بانی کو سزا ملے گی ، جنرل فیض کو کم از کم 14سال قید ہونی چاہیے، فیصل واوڈا
فریقین نے حالیہ علاقائی اور عالمی صورتِحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مشترکہ ترجیحات کے تمام شعبوں کو وسعت دی جائے گی۔
مزید :