محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی تھی کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو فراہم کی جائیں تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے اور حساس نوعیت کے علاقوں میں تعینات حکام کی سکیورٹی مضبوط کی جا سکے۔
سرفراز بگٹی کی اس درخواست پر محسن نقوی نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سے واپس آنے والی بلٹ پروف گاڑیاں اب بلوچستان کو منتقل کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے، اور وفاق صوبوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے صوبائی پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔ سہیل آفریدی نے موقف اختیار کیا تھا کہ دی گئی گاڑیاں ناقص اور پرانی ہیں، جنہیں استعمال میں لانا پولیس فورس کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے وقار اور سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے اور وہ اس حوالے سے کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلٹ پروف گاڑیاں سے واپس تھا کہ
پڑھیں:
وزیر داخلہ برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت کا امکان
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت متوقع ہے۔محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے جہاں وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔جیو نیوز کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے بھی ملاقات طے ہے، محسن نقوی کی طرف سے چند پاکستانیوں کی حوالگی کےمعاملے پربات چیت بھی متوقع ہے۔ محسن نقوی ان پاکستانیوں سے متعلق شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنرکے حوالےکرچکے ہیں۔دوسری جانب برطانوی فارن آفس کے ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ہائی کمشنر کو دیے گئے ڈوزئیر اب تک برطانیہ نہیں پہنچے ہیں۔
پی ٹی آئی کا فوج کیخلاف زبان استعمال کرنا پاکستان دشمنی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
خیال رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی۔اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاداکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کےکاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے۔محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔وزیر داخلہ نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔
ہمارے بھارت میں موجودگی کی اطلاع ملی تو پاکستانی سفارتخانے نے ظہرانے کااہتمام کیا، 10 مہر بند باضابطہ دعوت نامے کمرے میں موجود تھے
مزید :