حکومت معیاری مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، خالد مگسی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-08-3
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خالد مگسی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کا وژن واضح ہے کہ عوام کو صرف معیاری اور تصدیق شدہ مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسٹیل سیکٹر میں صرف وہی مصنوعات قابلِ قبول ہوں گی جو معیار اور تصدیق کے تقاضوں پر پورا اترتی ہوں۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خالد حسین مگسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسٹیل سیکٹر کو درپیش چیلنجز، پیداواری معیار، برآمدات کے فروغ اور حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماؤںکے بیرون ممالک جانے پر پابندی کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور فہرست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چودھری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج
گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راجا بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات پر بھی بیرون ملک جانے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارشات بھجوائی تھیں، جس کے بعد 9 مئی کے فسادات کے تناظر میں نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا، ای سی ایل کمیٹی نے سفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھجوائی تھیں۔