Jang News:
2025-10-22@19:28:41 GMT

کراچی: نیٹی جیٹی فلائی اوور پر پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

کراچی: نیٹی جیٹی فلائی اوور پر پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

نیٹی جیٹی فلائی اوور—فائل فوٹو

کراچی میں نیٹی جیٹی فلائی اوور پر پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر گشت پر مامور پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، جن سے فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوا ہے، جبکہ ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی ، ہوٹلوں میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی ،لرزہ خیز انکشاف

گلبرگ پولیس کی موسی کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی،2ملزمان گرفتار،80کلوگوشت برآمد
ملزمان انور عرف علی بنگالی اور کمال مختلف فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی ہاؤسز اور ہوٹلوں کو فروخت کرتے تھے

(رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی میں مردار گوشت فراہمی کا لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے جس نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ مردار گوشت فراہمی کے نیٹ ورک کے خلاف گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان انور عرف علی بنگالی اور کمال کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت ذخیرہ کیا جا رہا تھا جس پر چھاپہ مارا گیا۔کارروائی ریلوے پھاٹک کے قریب فیڈرل بی ایریا موسیٰ کالونی میں کی گئی جہاں سے 80 کلو ناقص گوشت برآمد ہوا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی ہاؤسز اور ہوٹلوں کو فروخت کرتے تھے۔پولیس نے فوری طور پر سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی جس کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ گودام سے بڑی تعداد میں ثابت مردہ مرغیاں بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ یہ بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ مردار گوشت کی فروخت کب سے جاری تھی اور اس میں مزید کون لوگ شامل ہیں۔شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے تاکہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • یوگنڈا میں قیامت خیز ٹریفک حادثہ، 63 ہلاک، درجنوں زخمی
  • سی سی ڈی کے باغبانپورہ اور شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک
  • کراچی؛ پولیس کی مختلف کارروائیاں، متعدد ڈاکو گرفتار، شہریوں کے تشدد سے ایک ہلاک
  • کراچی میں 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل
  • کراچی: پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والے ملزمان برمی گینگ کے کارندے نکلے
  • کراچی؛ حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار
  • ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کو اس کی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے ، چیئرمین سی ڈی اے
  • کراچی ، ہوٹلوں میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی ،لرزہ خیز انکشاف
  • کراچی، کاٹھور پل اور نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثات، دو نوجوان جاں بحق، دو زخمی